ھندوستان میں یوم اطفال یا چلڈرین ڈے

Mon, 11/13/2023 - 10:18

یوم اطفال یا چلڈرین ڈے ہر ملک و قوم میں الگ الگ تاریخوں میں منایا جاتا اور مگرھندوستان میں 14 نومبر یوم اطفال یا بال دیوس سے مخصوص ہے ، چونکہ بچے ہر قوم کا مستقبل اور اس کی اہم طاقت ہوتے ہیں، اس لئے مختلف ممالک، اقوام، لوگ، مختلف ایام میں یوم اطفال مناتے ہیں۔

یوم اطفال کا مقصد بچوں کی پرورش، صحت، فلاح وبہبودی، ان کے حقوق، ان کی حوصلہ افضائی وغیرہ ہیں۔

جب ھندوستان میں یوم اطفال کی بات آتی ہے توہمیں فوراً جواہر لعل نہرو یاد آجاتے ہیں اس لئے کہ اس یوم اطفال سے جواہر لعل نہرو کا نام جڑا ہوا ہے اور 14 نومبر جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے  ۔[1]

مگر امسال یوم اطفال کچھ اس طرح ایا ہے کہ معاشرہ خوشی کے بجائے سوگوار ہے ، ننھے ننھے معصوم بچے دنیا کی میڈیا میں گردش کرنے والی تصویروں اور ویڈیوز کو دیکھ کر غم زدہ ہیں کیوں کہ کچھ ہی فاصلہ پر سرزمین فلسطین کے ایک حصہ پر ھزاروں بچوں اپنے اور اپنے عزیزوں کے خون میں غلطاں ہیں ، انہیں ابتدائی ضرورتوں پانی ، دودھ ، غذا ، دوا سے محروم کردیا گیا ہے ، انہیں نہ دن کے اجالے میں چین ہے اور نہ رات کے اندھیرے میں سکون ، درندہ صفت اسرائیلوں کی جانب سے پاورہاوس اڑا دینے کی وجہ سے رات اندھیری ہے اور فقط ظاھری نگاہوں میں ہی نہیں بلکہ کچھ کی تو دنیا ہی اندھیری ہوچکی ہے ، نئی موصول ہونے والی خبروں کے مطابق الشفاء ہاسپیٹل کی مشینوں میں سانس لینے والے ننھے ننھے پھولوں کو اس امید پر باہر نکال لیا گیا شاید کچھ پل اور زندہ رہ سکیں !!

مگر افسوس ! کوئی فریاد رساں نہیں ، کوئی سننے والا نہیں ، کوئی انسو پوچھنے والا نہیں ، کوئی بھی گرد الود چہرے سے گرد صاف کرنے والا نہیں ، کوئی بھی تھپکیاں دے کر سلانے والا نہیں ، اگر روتے بلکتے کبھی انکھیں موند بھی لی تو امریکی کارخانہ میں بنے ہوئے بمبوں کو درندہ صفت اسرائیل کی جانب سے داغے جانے کے بعد چونک کر اٹھ جاتے ہیں ۔

خدایا ! تو ہی ان مظلوموں کی مدد کر اور اپنے حقیقی وارث کو اب پردہ غیب سے بھیج دے کہ اسلامی سرزمین کے تخت حکومت پر بیٹھے حکمراں اپنے وظیفے بھول بیٹھے ہیں اور قوم وملت کے منافع کے بجائے ذاتی منافع کی فکر میں ہیں ، اسلامی جمھوریہ ایران ہر بار انہیں خوب غفلت سے بیدار کرتا تو ہے مگر وہ دوبارہ گھری نیند میں سوجاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ویکیپڈیا

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56