توحید

کائنات کی تدبیر و انتظام میں توحید
01/31/2022 - 15:08

ابتدائی تخلیق کے بعد مخلوق کی ضرورت پوری اور ختم نہیں ہوجاتی۔ چونکہ ضرورت اور محتاجی مخلوقات کی فطرت اور ان کی ذات  کا خاصّہ ہے اور وہ ہر نَفَس اور ہر آن، دَم بہ دَم وہ بس خدائی فضل سے قائم و دائم ہے اور ان کا وجود پوری طرح سے خدا ہی کے فضل و کرم اور اسی کے رحم و کرم پر منحصر ہے۔یہی وہ منزل و مقا

توحید ذات اور توحید صفات
01/26/2022 - 06:06

توحید کا ایک واضح اور فطری مطلب ہے، اور وہ ہے خدا کو ایک جاننا اور غیر خدا کو خدا سے تشبیہ دینے سے انکار کرنا۔ لیکن عقائد کی کتابوں میں توحید کے موضوع پر مختلف زاویوں سے بحثیں موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے لحاظ سے  ایک جہت میں تشبیہ کی نفی کو واضح کرتی نظر آتی ہیں ۔ ہم بھی توحید کے موضوع پر موجود  رائج تقسیم بندی کے اعتبار سے ہی  بحث  کو آگے بڑھائیں گے۔ توحید کی مشہور تقسیموں میں سے ہم  توحید ذات، توحید صفات وغیرہ کا ذکر کر سکتے ہیں۔ علمِ کلام میں استعمال ہونے والی ان اصطلاحات کی کوئی عقلی یا نقلی حدود نہیں ہیں اور یہ ایک دوسرے سے بالکل الگ اور مستقل بھی نہیں ہیں۔

شرکِ خفی
01/26/2022 - 05:45

شرکِ بَیّن کے مقابلے میں شرک کا ایک اور درجہ پایا جاتا ہے جسے شرکِ خفی  کہتے ہیں۔ اس قسم کا شرک کسی پختہ اور مستحکم عقیدہ سے ماخوذ نہیں ہوتا، بلکہ انسان غفلت و نادانی-اور بھول چوک-اور ارادے کی کمزوری کی وجہ سے کچھ ایسے اعمال کا ارتکاب کربیٹھتا ہے جس کے نتیجے میں خدا کے احکام و ممنوعات اور اس کے اوامر و نواہی پسِ پشت پڑ جاتے ہیں، خواہشات نفسانی غالب آجاتی ہے اور انسان  شیطان کی پیروی کرنے لگتا ہے۔ شرکِ خفی  کا دائرہ بہت وسیع ہے، جن میں سے کچھ کا ہم یہاں ذکر کریں گے۔

موسیقی
01/17/2022 - 07:01

(موسیقی قران کریم کی نظر میں)

کم و بیش معاشرہ کی اکثریت موسیقی (میوزک) کے مسئلہ سے روبرو ہے ، اگر چہ دینی معاشرہ پوری طاقت کیساتھ خود کو موسیقی سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے مگر نئی نسل اور جوانوں کا ایک بڑا طبقہ خواہ نخواہ اس سماجی مشکل میں گرفتار ہوجاتا ہے ۔

12/21/2021 - 09:10

حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نهج البلاغۃ کے پہلے خطبہ میں فرماتے ہیں کہ « فَبَعَثَ فِیهِمْ رُسُلَهُ وَ وَاتَرَ إِلَیْهِمْ أَنْبِیَاءَهُ لِیَسْتَأْدُوهُمْ مِیثَاقَ فِطْرَتِهِ وَ یُذَكِّرُوهُمْ مَنْسِیَّ نِعْمَتِهِ وَ یَحْتَجُّوا عَلَیْهِمْ بِالتَّبْلِیغِ وَ یُثِیرُوا لَهُمْ دَفَائِنَ الْعُقُو

خدا کے وجود کو ثابت کرنے والے براہین؛برہان وجودی
06/01/2021 - 06:28

ایک منطقی تقسیم کی بنیاد پر خدا کے وجود کو ثابت کرنے والی دلیلوں[1]، کو تین حصوں میں بانٹا جاسکتا ہے:الف)  وہ دلیلیں  کہ جو صرف وجود کے  «مفہوم»  پر بھروسہ کرتے ہوئے اسکے اصلی مصداق پر جرح و بحث کرتی ہیں،ان دلائل کے مداف

توحید کے معنی اور خالص توحید
06/01/2021 - 03:50

سلامی توحید ،خدا کے سوا کسی اور مقصد کو قبول نہیں کرتی ہے، انسان کی ارتقائی حقیقت اور دنیا کی ارتقائی حقیقت «اس کی طرف»رخ کرنے کی حقیقت پر منحصر ہے ، ہر وہ چیز جس کا رخ اسکی جانب نہ ہو وہ باطل جھوٹی ہے اور تخلیق کے ارتقائی راستے کے منافی ہے۔

توحیدی ادیان کے خدا کے ساتھ،شر کی مطابقت
05/22/2021 - 08:42

دنیا میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ملے گی جو پوری طرح سے شر ہویعنی بالذات شر ہو اور اسمیں کسی بھی طرح کی کوئی خیر و خوبی نہ پائی جاتی ہو،مثال کے طور پر،بچھو کا ڈنک اور سانپ کازہر ان حیوانات کے لیے بذاتہ مفید ہے تاکہ یہ حیوانات اس کے ذریعہ اپنے دشمن کا مقابلہ کرسکیں؛اس لحاظ سے یہ ڈنک اور یہ زہر سوائے کمال اور خیر کے کچھ اور نہیں، اسکے باوجود یہی دفاعی چیز اور وسیلہ ممکن ہے کہ کسی دوسرے حیوان کے لیے جان لیوا بھی واقع ہوجائے اور بالعرض اسے شر شمار کیاجائے۔

تخلیقی نظام میں شَر کا مقام
05/22/2021 - 08:42

مسلم مفکرین نے خدا کے وجود کو ثابت کرنے اورخدا کے عادل ہونے کے مسئلہ کا دفاع کرنے کے بعد شرور اور برائی کے مسئلہ کا تجزیہ پیش کیا ہے اور اس سلسلہ میں اٹھنے والے شکوک و شبہات کا جواب پیش کیا ہے،قرآن کریم کی آیتوں سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان کی خلقت کا اصل مقصدہےاچھائی اور نیکی کی بنیادوں پر استوارکیا گیا ہے اور یہ برائی اور شرور خود انسان کے ہاتھوں کا کیا دھرا ہےجو چیزوں کے غلط استعمال کی بنا پر ہےظہور پذیر ہوتے ہیں

دعائے ابوحمزہ ثمالی میں توحید کے جلوے(۲)
05/19/2021 - 08:15

امام روح اللہ خمینی (رہ) اس دعا کے بارے میں لکھتے ہیں: دعائے ابو حمزہ ثمالی مظاہرِ عبودیت کا ایک اعلی نمونہ ہے اور اس طرح کی دعا ادب و عبودیت کی زبان سے خدا کی بارگاہ میں عرض کرنے کے لیے بشر کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔

صفحات

Subscribe to توحید
ur.btid.org
Online: 60