پہلی ذی الحجہ، اوصاف اوراعمال

Sat, 06/08/2024 - 10:43

اس روز حضرت ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن اپ کو خلیل اللہ کے لقب سے نوازا گیا ۔

اس دن رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مشرکین مکہ کے سامنے سورہ برائت پڑھنے کا حکم دیا گیا ۔

اس دن امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کا سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے عقد ہوا ۔

اعمال:

۱ - روزه رکھنا

حضرت امام موسی بن جعفرعلیهما السلام سے روایت ہے کہ جو بھی پہلی ذی الحجہ کو روزہ رکھے گا خداوند متعال اسے کیلئے عظیم ثواب تحریر کرے گا ، اپ ہی سے منقول بعض روایتوں میں 60 سال اور بعض میں 80 ماہ کے روزے کے ثواب کا ذکر ہے ۔

۲: نماز حضرت فاطمہ علیها السلام پڑھنا

مرحوم شیخ طوسی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: اس دن نماز حضرت فاطمہ علیها السلام پڑھنا مستحب ہے اور یہ نماز چھار رکعت ہے، ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اور 50 مرتبہ سورہ قل هو الله احد پڑھے ، نماز کے بعد حضرت فاطمہ زہراء علیها السلام کی تسبیح پڑھے ، اسکے بعد یہ دعا پڑھے:

سُبْحانَ ذِی الْعِزِّ الشّامِخِ الْمُنیفِ، سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْباذِخِ الْعَظیمِ، سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفاخِرِ الْقَدیمِ، سُبْحانَ مَنْ یَری اَ ثَرَ النَّمْلَةِ فِی الصَّفا، سُبْحانَ مَنْ یَری وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْهَوآءِ، سُبْحانَ مَنْ هُوَ هکَذا وَلا هَکَذا غَیْرُهُ ۔ (۱)

۳: نماز ظھر سے آدھے گھنٹے پہلے دو رکعت نماز پڑھے ۔

نماز کا طریقہ:

ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد ، 10 مرتبہ سورہ قل ھو اللہ احد ، 10 مرتبہ ایت الکرسی اور 10 مرتبہ إنّا أنزلناه فی لیلۃ القدر پڑھے ۔ (۲)

۴: ظالم کا ڈر ہے تو اس دن اس ذکر کو پڑھے:

«حَسْبی حَسْبی حَسْبی مِنْ سُؤالی، عِلْمُکَ بِحالی» تاکہ خداوند متعال اسے ظالم کے شر محفوظ رکھے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: مصباح المتهجّد، ص ۶۷۱ ۔

۲: اقبال، ص ۳۲۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41