حج کا سیاسی پہلو اور امام زمانہ (عج)

Sat, 06/08/2024 - 14:52

امام خمینی فریضہِ حج کے عبادی اور سیاسی پہلو کے ذیل میں فرماتے ہیں: "صرف عالمِ دین کو نہیں بلکہ سب گروہوں کو سیاست میں حصہ لینا چاہئے ، وہ فرماتے ہیں " سیاست مال و دولت کی طرح کوئی موروثی چیز نہیں ہے، اسی طرح یہ کوئی پارلیمنٹ یا بعض خاص افراد سے بھی مختص نہیں بلکہ سیاست کا معنی " کسی ملک کی چیزوں کی وضعیت کے پیشِ نظر اس ملک کا نظام چلانا ہے" ۔

حج کے سلسلہ میں امام خمینی رضوان اللہ کا نظریہ اُن کا خود ساختہ نہیں بلکہ حکمِ قرآنی کے عین مطابق ہے اور حج کے اس اہم پہلو کو بھلا کر فریضہِ حج کی ادائیگی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

حج کا سیاسی پہلو اور امام زمانہ

مذھب امامیہ کا عقیدہ ہے کہ حج کے موقع پر خدا کی آخری حجت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ضرور تشریف لاتے ہیں، کون امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ؟ وہی جو ولی العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہیں ! جنہیں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد ولایت (حکومت) کے ٹوٹے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جوڑنا ہے، ایسا سلسلہ جو دوبارہ نہیں ٹوٹے گا اور تا قیام قیامت خلیفۃُ اللّہ سلام اللہ علیہ کی حکومت قائم  رہے گی ، امامِ عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولایت ، علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت ہے، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی ولایت ہے، جو اللہ کی ولایت ہے، اس کو قائم ہونا ہے اور باقی رہنا ہے اور امامِ عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ظہورِ پُرنور بھی مطاف میں دیوارِ کعبہ کے ساتھ ہونا ہے ، یعنی مقامِ حج سے ہی الہیٰ سیاسی حکومت کا آغاز ہونا ہے، جس کا مشاہدہ دنیا کرے گی یعنی دنیا کی نئی سیاسی زندگی کا آغاز مرکزِ حج سے ہی ہوگا۔  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36