عید غدیر، اعمال و فضائل

Mon, 06/24/2024 - 10:30

 

یوں تو اسلام میں دیگر عیدیں بھی ہیں مگر جو مقام عید غدیر کا ہے وہ کسی کا نہیں، اسے عیداللہ الاکبر کا نام دیا گیا ہے، روایات میں اس دن کے کثیر اعمال اور ان کے کثیر ثواب ذکر ہیں:

۱: افطاری دینا ۔

۲: مواخات کا عمل انجام دینا (صیغہ اخوۃ پڑھنا) ۔

۳: مبارکباد دینا ۔

۴: اظھار مسرت کرنا ۔ 

۵: حمد و ثناء کرنا ۔

۶: دعائیں پڑھنا ۔

۷: روزہ رکھنا ۔

۸: امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی زیارت پڑھنا ۔

۹: خود کو آراستہ کرنا ۔

۱۰: شکر ادا کرنا ۔

۱۱: صدقہ دینا ۔

۱۲: کھانا کھلانا

۱۳: عمل صالح انجام دینا ۔

۱۴: غسل کرنا ۔

۱۵: مؤمنین کی حاجت برلانا ۔

۱۶: مدد کرنا ۔

۱۷: دعائے ندبہ پڑھنا ۔

۱۸: مومن کی ضرورتوں کو پورا کرنا ۔

۱۹: اھلبیت کے دشمنوں سے اظھار بیزاری کرنا ۔

۲۰: نیا لباس پہننا ۔

۲۱: محفلیں کرنا ۔

۲۲: ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ۔

۲۳: درود پڑھنا ۔

۲۴: عطر لگانا ۔

۲۵: مصالحت و بخشش کرنا ۔

۲۶: مصافحہ کرنا ۔

۲۷: مہربانی اور شفقت سے دیکھانا ۔

۲۸: مہمان بنانا ۔

۲۹: تحفہ دینا ۔

۳۰: نماز عید غدیر پڑھنا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نماز عید غدیر

۱:  شب غدیر کی نماز

نماز کا طریقہ:

یہ نماز ۱۲ رکعت ہے، ہر رکعت میں سورہ حمد ایک مرتبہ ، سورہ توحید ۱۰ مرتبہ اور آیت الکرسی ایک مرتبہ پڑھے نیز ہر دو رکعت کے بعد ایک تشہد پڑھے اور بارہویں رکعت کے تشہد کے ساتھ سلام پڑھے۔

 

۱۲ ویں رکعت میں سورہ حمد ۷ بار ، سورہ توحید ۷ بار اور قنوت میں اس دعا کو پڑھے ۔ "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيْتُ وَيُمِيْتُ وَيُحْيِي وَهُوَ حَيُّ لايَمُوتُ بِيَدِهِ الخَيْرُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيٍ قَدِيرٌ".

پھر رکوع اور سجدہ کرے اور سجدہ میں یہ دعا پڑھے :

"سُبْحَانَ ذِي اَلْمَنِّ وَ اَلنِّعَمِ سُبْحَانَ ذي الفضل والطول سُبْحَانَ ذي العز والكرم أَسْأَلُكَ بِمَعَاقِدِ اَلْعِزِّ مِنْ عَرْشِكَ وَ مُنْتَهَى اَلرَّحْمَةِ مِنْ كِتَابِكَ وَبِالإسْمِ الأعْظَمِ وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ أنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ رَسُولِكَ وَأَهْلِ بَيْتِهِ الطَّيِّبِينَ الطّاهِرينَ وَأنْ تَفْعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا" (اور کذا و کذا کی جگہ اپنی حاجتیں مانگ لے) اور پھر کہہ دے "اِنَّكَ سَمِيعٌ مُجِيبٌ"۔

۲: غدیر کے دن کی نماز

ظہر سے آدھے گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز مستحب ہے ۔

نمازکا طریقہ:

 ہر دو رکعت میں سورہ حمد کے بعد ، ۱۰ مرتبہ سورہ توحید ، ۱۰ مرتبہ سورہ قدر اور ۱۰ مرتبہ آیۃ الکرسی (فیہا خالدون) تک پڑھے ۔

نماز عید غدیرکا ثواب

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : خداوند متعال کے نزدیک اس نماز کا ثواب ایک لاکھ حج و عمرہ کے برابر ہے ، پروردگار اس نماز کے پڑھنے والی کی دنیا و اخرت کی تمام حاجتوں کو پورا کرے گا ۔

اس نماز کی اہمیت اور ثواب اس قدر زیادہ ہے کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر نماز کا وقت نکل جائے تو اس کی قضا پڑھ لو ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 24