گذشتہ سے پیوستہ
حضرت امام خمینی (رہ) نے ایک دن کے لئے بھی ہنگامی حالات کا اعلان نہیں کیا۔ انتخابات کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ الیکشن کے دن سب سے پہلا ووٹ امام خمینی (رہ) کا پڑتا تھا۔ عوام پر انھیں بڑا یقین تھا اور حقیقی معنی میں عوام کی رائے کا عوام کے ووٹوں کا اور عوام کے فیصلے کا دل سے احترام کرتے تھے۔ اگر عوام نے کسی مسئلے میں کسی کو منتخب کر لیا اور وہ بعض پہلوؤں سے امام خمینی (رہ) کو پسند نہیں ہے تب بھی امام خمینی (رہ) عوام کے ووٹوں کا احترام کئے جانے کے قائل تھے۔ عوام کا احترام کرتے تھے۔ ووٹوں کا ان کی نظر میں بہت اعتبار تھا۔ یہ بھی امام خمینی(رہ) کے مکتب فکر کا ایک اصول ہے۔ حضرت امام خمینی(رہ) نے اس معاملے میں اتنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ عوام کو ملک کے حکام کا مالک قرار دیا۔ امام خمینی(رہ) نے بارہا فرمایا کہ عوام ہمارے مالک ہیں۔ کچھ مقامات پر خود کو عوام کا خدمت گزار قرار دیا۔ کہتے تھے؛ "اگر مجھے قوم کا خادم کہا جائے تو یہ رہبر و قائد کہنے سے زیادہ بہتر ہے۔" یہ بہت بڑی چیز ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں عوام، عوامی افکار، عوامی ووٹوں اور عوامی شراکت کا کتنا بلند مقام تھا۔ قوم نے بھی بہت مناسب رد عمل پیش کیا۔ میدان میں حاضر رہی۔ امام خمینی(رہ) کی انگلی کا اشارہ ہوتے ہی عوام دل و جان سے میدان عمل میں اتر آئے۔ یہ جوابی سلوک تھا۔ امام خمینی(رہ) کو عوام پر اعتماد تھا اور عوام کو امام خمینی(رہ) پر بھروسہ تھا۔ حضرت امام خمینی (رہ) عوام کو چاہتے تھے اور عوام حضرت امام خمینی (رہ) سے محبت رکھتےتھے۔ یہ باہمی رابطہ ایک فطری امر ہے۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔
Add new comment