امام محمد تقی علیہ السلام کی چند وصیتیں

Mon, 01/22/2024 - 08:46

۱۔ جوادالآئمہ حضرت امام محمد تقی جواد علیہ السلام ایک حدیث شریف میں ارشاد فرماتے ہیں:

ثَـلاثٌ يَبْلُغْنَ بِالْعَبْدِ رِضْوانَ اللّه ِ تَعالى: كِثْـرَةُ الاْءسْتِغفـارِ وَ لِينُ الْجانِبِ وَ كَثْرةُ الصَّدَقَةِ. وَ ثَـلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ لَمْ يَنْـدَمْ: تَرْكُ الْعَجَلَةِ وَ الْمَشُورَةِ وَ التَّوَكُّلُ عَلَى اللَّهِ عِنْدَ الْعَزْمِ

اگر کسی شخص میں تین خصوصیات پائی جائیں تو رضوان خدا کا باعث ہے۔

الف: زیادہ استغفار کرنا۔

ب: مہربان ہمنشین کا ہونا۔

ج: زیادہ صدقہ دینا۔

اور جس شخص میں یہ تین خصوصیات پائی جائیں تو پشیمان نہیں ہوگا۔

الف: جلدبازی کو ترک کرنا۔

ب: اپنے کاموں میں مشورت کرنا۔

ج: اور جب کسی چیز کا رادہ کرلے تو اللہ پر بھروسہ کرنا۔

۲۔ اسی طرح امام محمد تقی جواد علیہ السلام ایک دوسری حدیث شریف میں ارشاد فرماتے ہیں:

اَلمُؤمِنُ یَحتاجُ إلی ثَلاثِ خِصالٍ: تَوفیقٍ مِنَ اللهِ، وَ واعِظٍ مِن نَفسِهِ وَ قَبُولٍ مِمَّن یَنصَحُهُ۔

مومن تیں خصلتوں کا محتاج ہے۔

الف: خداوند متعال کی جانب سے توفیق۔

ب: اندرونی نصیحت کرنے والا۔

ج: نصیحت کرنے والے کی نصیحت قبول کرنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: کشف الغمّه، ج ۲ ، ص ۳۴۹ ، وَ قالَ الْجَوادُ عليه السلام: ثَـلاثٌ يَبْلُغْنَ بِالْعَبْدِ رِضْوانَ اللّه ِ تَعالى: كِثْـرَةُ الاْءسْتِغفـارِ وَلِينُ الْجانِبِ وَكَثْرةُ الصَّدَقَةِ. وَثَـلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ لَمْ يَنْـدَمْ: تَرْكُ الْعَجَلةِ وَالمْشَوَرَةِ وَالتَّوَكُّلِ عَلىَ اللّه ِ عِنْدَ الْعَزْمِ۔

۲: بحار الأنوار، ج ۷۸ ، ص ۳۵۸ ، ح ۱ ، امام جواد علیه السلام: اَلمُؤمِنُ یَحتاجُ إلی ثَلاثِ خِصالٍ: تَوفیقٍ مِنَ اللهِ، وَ واعِظٍ مِن نَفسِهِ وَ قَبُولٍ مِمَّن یَنصَحُهُ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34