منتظرین، وقت کے بہترین افراد (۲)

Thu, 04/25/2024 - 07:41

گذشتہ سے پیوستہ

اس کے بعد حضرت امام سجاد (علیه السلام) نے بہت زیادہ گریہ کیا اور فرمایا: میں جعفر کذاب کو دیکھ رہا ہوں جو وقت کے نافرمانبرداروں کو خدا کے ولی امر کی تلاش اور انہیں ڈھونڈھنے کی ہدایت اور تاکید کر رہے ہیں جب کہ خدا کے ولی اس حفاظت و پناہ میں محفوظ ہے اور ان کے والد کی وکالت و ولایت ان کے ذمہ حوالہ کی جاچکی ہے ، جعفر کذاب ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ولادت کے سلسلہ میں اپنی جہالت و نادانی کی وجہ سے انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے والد کی میراث حاصل کرسکیں اور بغیر کسی حق کے ان کی میراث ہڑپ لیں ۔

ابوخالد نے عرض کیا : اے فرزند رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ، یہ باتیں جس کا اپ نے تذکرہ کیا ، کیا وہ انجام پائیں گی ؟ امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا : ہاں ! خدا کی قسم ، یہ باتیں ہمارے پاس موجود صحیفہ میں تحریر ہے ، اس صحیفہ میں تمام وہ مسائل اور پیشگوئیاں تحریر ہیں جو مستقبل میں رخ پانے والی ہیں ۔ (مراد صحیفہ فاطمیہ ہے)

ابوخالد کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اس کے بعد کیا ہوگا ؟ حضرت علیہ السلام نے فرمایا : اس کے بعد خدا کے بارہویں ولی اور رسول خدا و ائمہ طاھرین علیہم السلام کے بارہویں وصی کی غیبت طولانی ہوگی ۔

امام علیہ السلام نے فرمایا : اے ابوخالد عصر غیبت کے لوگ جو ان کی امامت کے معتقد ہوں گے اور ان کے ظھور کے منتظر ہوں گے وہ اپنے دور کے ’’بہترین لوگ‘‘ ہوں گے کیوں کہ خداوند متعال نے انہیں اس قدر عقل و فہم و معرفت عطا کی ہوگی کہ ان کے نزدیک گویا غیبت ، مشاہدہ کی منزل رکھتی ہوگی ، اس زمانے کے لوگ ان اصحاب کے مانند ہوں گے جنہوں نے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کے ہمراہ اور اپ کی رکاب میں جنگ کی ہو ، وہ لوگ حقیقتا سچے شیعہ ہوں ، وہ لوگ کھلم کھلا اور پوشیدہ لوگوں کو دین خدا کی جانب دعوت دیں گے ، پھر حضرت علیہ السلام نے اپنی گفتگو کے اخر میں فرمایا : ’’ انتظار الفرج من اعظم الفرج ‘‘ انتظار فرج بہترین عمل ہے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ثم بکی علی بن الحسین ( علیهماالسلام) بکاء شدیدا ثم قال: کانی بجعفر الکذاب وقد حمل طاغیة زمانه علی تفتیش امر ولی الله، والمغیب فی حفظ الله والتوکیل بحرم ابیه جهلا منه بولادته، وحرصا منه علی قتله ان ظفر به (و) صمعا فی میراثه حتی یاخذه بغیر حقه ، قال ابو خالد: فقلت له: یابن رسول الله! وان ذلک لکائن؟ فقال: ای و ربی ان ذلک لمکتوب عندنا فی الصحیفة التی فیها ذکر المحن التی تجری علینا بعد رسول الله ( صلی الله علیه و آله وسلم) ، قال ابو خالد: فقلت: یابن رسول الله! ثم یکون ماذا؟ قال: ثم تمتد الغیبة بولی الله عزوجل الثانی عشر من اوصیاء رسول الله ( صلی الله علیه و آله وسلم) والائمة بعده ، یا ابا خالد! ان اهل زمان غیبته القائلین بامامته والمنتظرین لظهوره افضل من اهل کل زمان; لان الله تبارک و تعالی اعطاهم من العقول و الافهام والمعرفتة ما صارت به الغیبة عندهم بمنزلة المشاهدة، وجعلهم فی ذلک الزمان بمنزلة المجاهدین بین یدی رسول الله ( صلی الله علیه و آله وسلم) بالسیف، اولئک المخلصون حقا وشیعتننا صدقا، والدعاة الی دین الله عزوجل سرا وجهرا و قال علی بن الحسین ( علیهماالسلام) : انتظار الفرج من اعظم الفرج ‘‘ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42