امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت و اخلاق (۲)

Wed, 05/01/2024 - 05:27

حلال رزق کی تلاش

عالمی ڈائری میں اج کا دن لیبر ڈے (Labor Day) سے مخصوص ہے ، ہم اس دن کی دنیا کے تمام لیبرس اور بامشقت کام کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

فضل بن ابى قرۃ کہتے ہیں کہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ اپ (ع) ایک دیوار کی تعمیر میں مصروف تھے ، میں نے عرض کیا : خداوند متعال ہم سب کو اپ پر صدقہ کرے ، اجازت دیجئے ہم اس کام کو انجام دے دیں یا اپ کا غلام اسے انجام ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : نہیں ، اس کام کو ہمیں خود کرنے دو کیوں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ خداوند متعال مجھے اس حال میں دیکھے کے میں اپنے ہاتھوں سے کام کررہا ہوں اور خود کو زحمت میں ڈال کر حلال رزق حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ، پھر امام علیہ السلام نے فرمایا : امیرالمومنین علیہ السلام اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خود کوشش کرتے تھے اور انہیں یہ پسند تھا کہ خداوند انہیں اس حال میں دیکھے کہ وہ حلال چیزیں حاصل کرنے کے لئے کس قدر خود کو سختیوں اور مشقتوں میں ڈال رکھا ہے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: فیض کاشانی ، ملا محسن ، محجة البيضاء، ج ۳، ص ۱۴۷۔  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20