امام خمینی(رہ) کی توھین پر علمائے ہندوستان کا سخت رد عمل

Mon, 04/29/2024 - 08:34

دہلی کے ایک ناشر QNONNECT PUBLICATION  نے چھٹی جماعت کی اپنی ایک کتاب میں عالم انسانیت کے عظیم مذہبی ،علمی، فکری اور سیاسی پیشوا کے خلاف انتہائی غلیظ اور رکیک الفاظ استعمال کرکے نہ صرف علم، تعلیم، مقدسات کی توہین کی ہے بلکہ پھول جیسے بچوں کے ساتھ تاریخی خیانت کا ارتکاب کیا ہے ، ہر قوم و نسل کے بچوں کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ انسانی آزادی اور شرف کے لئے لڑنے والوں سے نہ فقط آشنا ہوں بلکہ ان کے راستے کو اپنائیں مگر خدا برا کرے نفرت کے ان پجاریوں کا جو بچوں کے ذہنوں میں گوڈسے جیسے دہشت گردوں کو ہیرو اور حضرت امام خمینی(رہ) جیسے انسانی اقداروں کے پاسداروں کو برائی و بدی کا سمبل بنا کر پیش کرتے ہیں ، مگر:

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر کا ماننا ہے کہ اس پبلشر کی جڑیں اسی فکر اور سوچ سے ملتی جلتی ہیں جس کے ساتھ پیغمبرعظیم الشان کی توہین کرنے والی نوپور شرما اور نوین کمار جنڑل کی جڑیں ملتی ہیں ، نفرت کی سیاست پر یقین اور اعتقاد رکھنے والے جان لیں مسلمانوں اور انسانیت مقدسات خلاف ان کی یہ جنگ ان کو بہت مہنگی پڑے گی ۔

مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر ریاست جموں و کشمیر اوردیگر ریاستوں کے تمام مذاھب و مسالک کی شخصیات، تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ شیطانی طاقتوں نے تمام مذاھب خاص کر مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے سازشی پروگرام شروع کررکھے ہیں جن میں سے ایک منحوس اور خطرناک پروگراموں کے تحت اسکولوں اور کالجوں کے نصاب میں نقرتی سوچ ڈالنے ، ایک خاص مذہب کے اعتقادات اور ان کے پیشواؤں کو مٹانے اور ان کے کردار کو توڑمروڈ کرپیش کرنے کی شروعات ہوچکی ہے ، اس سازش کا مل جل کر مقابلہ کرنے کی سخت ضرورت ہے اور مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر اس اہم قومی ذمہ داری کے لئے تمام شخصیات ، تنظیموں اور اداروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر ان تمام سیاسی، سماجی، تعلیمی جماعتوں، NGO,S اور دیگر افراد سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ نفرت اور مقدسات کے خلاف طرح طرح کی سازش رچنے میں مصروف قوتوں کے ساتھ اپنا پوشیدہ اور کھلم کھلا رابطہ جلد از جلد توڑکر اپنے ایمان کو برباد ہونے سے بچائیں اور اس امتحان کی گھڑی میں قوم خاصکر اقوم کے جوانوں اور بچوں کو بچانے میں اپنا کردار نبھائیں ۔

مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر ، سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی شعبے کے ذمہ داروں کو بھی یہ بات گوش گزار کرانا چاہتی ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے نام پر دین اسلام ، مسلمانوں اور اہل کشمیر کی تاریخی وراثت کے خلاف سازش کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ثقافتی جنگ کا مجلس علماء دیگر دینی و سیاسی تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

جاری کردہ:

مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 12