ایک دوسرے سے محبت کریئے

Thu, 05/02/2024 - 07:37

حفض بخترى کہتے ہیں کہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں موجود تھا کہ ایک مرد داخل ہوا ، حضرت (ع) نے مجھ سے خطاب کر کے فرمایا : کیا اس سے محبت کرتے ہیں ہو ؟ میں نے جواب دیا جی ہاں ۔

حضرت علیہ السلام نے فرمایا : کیوں محبت نہ کرو گے جبکہ وہ تمھارا دینی بھائی ، تمھارے دین کا شریک ، تمھارے دشمن کے خلاف تمھارا یاور و مددگار اور اس کی روزی بھی دوسرے کے ذمہ ہے ۔ (۱)

پھر امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : « إذا أحبَبتَ رَجُلاً فَأَخبِرهُ بِذلِكَ؛ فَإِنَّهُ أثبَتُ لِلمَوَدَّةِ بَينَكُما ؛ جب بھی کسی انسان سے محبت کرو تو اس سے محبت کا اظھار کرو کیوں کہ دوستی کا اظھار دوستی میں استحکام اور دوام کا سبب ہے » ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: «عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ أَبِيعُمَيْرٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ :كُنْتُ عِنْدَ أَبِي عَبْدِ اللّهِ عليه السلام وَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ ، فَقَالَ لِي : «تُحِبُّهُ؟» فَقُلْتُ : نَعَمْ ۵ ، فَقَالَ لِي : «وَ لِمَ لَا تُحِبُّهُ وَهُوَ أَخُوكَ ، وَشَرِيكُكَ فِي دِينِكَ ، وَعَوْنُكَ عَلى عَدُوِّكَ ، وَرِزْقُهُ عَلى غَيْرِكَ؟» ، الوافي ، ج ۵ ، ص ۵۵۴ ، ح ۲۵۶۵ ؛ البحار ، ج ۷۴ ، ص ۲۷۱ ، ح ۱۰ ۔

۲:  الوافی ، ج۵، ص۵۸۴ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46