امام زمانہ(عج) کے صفات عبدالعظیم حسنی کی زبانی

Tue, 04/23/2024 - 09:10

تاریخ میں ۱۵ شوال مکرم حضرت عبدالعظیم حسنی کی وفات کا دن ہے ، وہ عظیم شخصیت جن کی ائمہ طاھرین علیھم السلام نے بارہا و بارہا تعریفیں کی ہیں اور حتی اپ کی زیارت ، حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب دیا گیا ہے ۔

ہم اس مقام پر امام زمانہ عجل اللہ تعال فرجہ الشریف کے صفات کے سلسلہ میں اپ سے منقول روایت کی جانب اشارہ کریں گے کہ اپ نے نقل فرمایا:

حضرت عبدالعظیم حسنی کہتے ہیں کہ میں ابوجعفر محمد بن علی (علیهماالسلام) کی خدمت میں پہونچا اور انحضرت سے حضرت «قائم» علیہ السلام کے سلسلہ میں پوچھنے کا ارادہ کیا کہ ایا وہی مھدی ہیں یا کوئی اور ہے ؟ لیکن اس سے پہلے کہ میں کچھ سوال کروں حضرت علیہ السلام نے خود اغاز سخن کیا اور مجھ سے فرمایا : اے ابوالقاسم ! میرا قائم وہی «مهدی» ہے ، ان کی غیبت میں ان کا انتظار واجب ہے ، ظھور کے بعد ان کی اطاعت و پیروزی لازم ہے ، اپ میرے بچوں کی تیسری نسل میں سے ہیں ، خدا کی قسم جس نے محمد کو مبعوث کیا اور ہمیں امامت کے لئے منتخب کیا ، اگر دنیا کا ایک دن بھی باقی رہ جائے تو خداوند متعال اس روز کو اس قدر طولانی کردے گا کہ «مهدی» پردہ غیبت سے ظھور کریں اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں کہ جس طرح ظلم و انصاف سے بھری ہوگی ، خداوند متعال ولی عصر کے مسائل کو ایک رات میں حل کردے گا کہ جس طرح موسی ابن عمران کے مسائل کو کہ جس وقت وہ پہاڑ پر اگ لانے کی غرض سے تشریف لے گئے تھے اصلاح کیا تھا اور انہیں اپنے گھرانے میں لوٹا دیا اس حال میں کہ وہ پیغمبر تھے ، پھر انہوں نے اخر میں فرمایا : ’’افضل اعمال شیعتنا انتظار الفرج ‘‘ ہمارے شیعوں کا بہترین عمل انتظار فرج ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱:  کمال الدین، ص 377 . ’’ ویژگی های مهدی ( علیه السلام)]

8 . حدثنا علی بن احمد بن موسی الدقاق (رضی الله عنه) قال: حدثنا محمد بن هارون الصوفی قال: حدثنا ابو تراب عبدالله بن موسی الرویانی قال: حدثنا عبدالعظیم ابی عبدالله بن علی بن الحسین بن زید بن الحسن بن علی بن ابی طالب (علیهم السلام) ۔

قال: دخلت علی سیدی محمد بن علی موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین ابن علی بن ابی طالب ( علیهم السلام) وانا ارید ان اساله عن القائم اهو المهدی او غیره، فابتد انی فقال لی: یا اباالقاسم! ان القائم منا هو المهدی یجب ان ینتظر فی غیبته، ویطاع فی ظهوره، وهو الثالث من ولدی، والذی محمدا ( صلی الله علیه و آله وسلم) بالنبوة وخصنا بالامامة انه لو لم یبق من الدنیا الا یوم واحد لطول الله ذلک الیوم حتی یخرج فیه فیملا الارض قسطا وعدلا کما ملئت جورا وظلما، وان الله تبارک وتعالی لیصلح له امره فی لیلة کما اصلح امر کلیمه موسی ( علیه السلام) اذ ذهب لیقتبس لاهله نارا فرجع و هو رسول نبی . ثم قال ( علیه السلام) : افضل اعمال شیعتنا انتظار الفرج ‘‘ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 105