مرحوم والدین کو ھرگز فراموش نہ کریں

Wed, 05/08/2024 - 09:16

اج شب جمعہ ہے اور مختلف و متعدد روایات سے مردوں کی روح اپنے اہل خانہ تک واپس لوٹا ثابت ہے ، لہذا ہمارے والدین کہ جن کا ہمارے اوپر سب سے زیادہ حق ہے ، انہیں کی شب ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے ، امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ والدین اولاد کے حقوق پورے نہ کرنے کی وجہ سے عاق شمار ہوتے ہیں ، (۱) تو ممکن ہے آپ کے والدین سے آپ کے حق میں کوئی زیادتی ہوگئی ہو کوئی حق پورا نہ کرسکے ہوں ، لہذا اس مقام پر ہمارا وظیفہ ہے کہ ان سے راضی ہوجائیں اور ان کی خطاوں کو بخش دیں ، والدین کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کریں ، ان کی نیکی کے واقعات کو بیان فرمائیں اور ان واقعات کو بیان کرنے سے گریز فرمائیں جس میں ان سے کوئی خطا یا زیادتی ہوئی ہو ۔

اپنے مرحومین کی قبروں پر خصوصا جمعہ کے روز جانے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ، پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مرحومین کو علم ہوتا ہے کہ کون ان کی قبر پر آیا ہے اور وہ خوش ہوتے ہیں۔ (۲)

والدین کو ثواب پہنچانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ان کے لئے صدقہ دیں ، چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مرحومین اپنے گھروں کے اوپر آکر فریادیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے گھر والو خدارا ہمارے لئے صدقہ دو چاہے روٹی کا اک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: قمی ، شیخ عباس ، منازل الآخرة ۔

۲: قمی ، شیخ عباس ، مفاتیح الجنان ۔

۳: قمی ، شیخ عباس ، مفاتیح الجنان ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84