متعصب کے سر پر آگ کی دستار ہوگی

Wed, 01/17/2024 - 09:30

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: «مَن تَعَصَّبَ عَصَّبَهُ اللّهُ عزَّوجلَّ بِعِصابَةٍ مِن نارٍ ؛ جو تعصب کرے گا خداوند متعال اس کے سر پر آگ کی دستار باندھ دے گا» ۔ (۱)  

مختصر شرح:

تعصب، انسان کو مخصوص جگہ پر لاکر کھڑا کر دیتا ہے اور اس سے ہدایت و راہنمائی کی توانائی چھین لیتا ہے ، ہدایت کی شرط احساس نیاز اور ضرورت ہے اور متعصب انسان خود کو نیازمند اور ضرورت مند محسوس نہیں کرتا بلکہ خود کو سب سے بہتر اور بالاتر سمجھتا ہے ، وہ چیزوں کو الگ نگاہ سے دیکھتا ہے اور آوازوں کو دیگر زاویہ سے سنتا ہے ، اور جب تک اس کی آنکھوں پر یہ عینک رہے گی اور جب تک اس کے کانوں پر سماعت کا یہ آلہ رہے گا ، اس میں حق کو ھضم کرنے کی توانائی نہ ہوگی ، لازم ہے کہ خود کو ان تمام چیزوں سے ازاد کرے تاکہ اس کے لئے ہدایت کی راہیں ہموار ہوسکیں ۔

مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس سلسلہ میں فرمایا: «لَیسَ مِنّا مَنْ ماتَ عَلی عَصَبِیةٍ ؛ جو تعصب پر مرجائے وہ مجھ سے یعنی میری امت سے نہیں ہے» ۔ (۲)

رسول خدا (ص) نے ایک اور مقام پر فرمایا : «مَنْ کانَ فی قَلْبِهِ حَبَّةٌ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ عَصَبِیةٍ بَعَثَهُ اللَّهُ یوْمَ القِیمَةِ مَعَ اعْرابِ الجاهلیةِ»[3] اگر کسی کے دل میں رائی کے برابر بھی تعصب موجود ہو تو خداوند متعال اسے قیامت کے دن جاہلیت کے مانند محشور کرے گا کیوں کہ وہ دنیا میں بدو عربوں کے راستہ پر چلا ہے لہذا قیامت میں اس کا محاکمہ بھی انہیں بدو عربوں کے مانند ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شیخ صدوق ، محمد بن علی بن حسین بن موسی بن بابویه قمی ، ثواب الأعمال ، ص۳، ح۲۶۳۔

۲: ابوداود ، سلیمان بن اشعث ازدی ، سنن ابو داوود ، ح۵۱۲۱ ۔

۳: کلینی، محمد بن یعقوب ، اصول كافى ، ج۲، ص۳۰۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 111