ایران نے آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام کو ناکارہ ثابت کردیا

Tue, 04/16/2024 - 09:27

ایک وقت میں اسرائیلی ماہرین آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام کو دنیا کا بہترین نظام قرار دیتے تھے مجھے یاد ہے اس وقت ایک ایرانی دفاعی تجزیہ کار نے سادہ انداز میں سمجھاتے ہوئے کہا تھا دیکھیں آئرن ڈوم کی ایک کیپسٹی ہے وہ ایک مخصوص وقت میں مخصوص تعداد میں ہی میزائل اور راکٹ روک سکتا ہے اور اگر جب کبھی اس کی طاقت ڈی کوڈ ہوگئی اور اس مخصوص تعداد سے زیادہ میزائل اور راکٹ اسرائیل پر فائر ہوگئے تو آئرن ڈوم ناکام ہوجائے گا اور اس حملے میں یہی کچھ دیکھنے کو بھی ملا کہ ایران نے سینکڑوں ڈرون نسبتا کم درجے کے ڈرونز بھیج کر پہلے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے دفاعی نظام کو انگیج کیا اور پھر میزائلوں سے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا اور درجنوں میزائل اپنے اہداف پر لگنے کی ویڈیوز ہرطرف وائرل ہیں۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ نے جہاں ایران پر جوابی حملے کی منظوری دی ہے وہیں رفاہ میں جاری جارحیت معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اسرائیل اگر جوابی کاروائی کرتا ہے تو ایران یقینا پہلے سے زیادہ جدید ہتھیاروں سے جواب دے گا یوں یہ جنگ ایک روایتی مگر وسیع جنگ میں بدلتی جائے گی۔

جنگیں کسی بھی مہذب معاشرے یا فرد کی خواہش کبھی نہیں رہیں لیکن اگر جنگ ناگزیر ہوجائے تو دینا میں رائج قانون ، قاعدے ، اخلاق و نظریات آپ کو جنگ سے نہ صرف روکتے نہیں بلکہ جنگ لڑنے کو ضروری قرار دیتے ہیں۔

ایران خطے میں ایک ناگزیر جنگ لڑ رہا ہے، جنگ میرا نہیں خیال ایران کی انتخاب ہو، یہ جارح طاقتوں کی جارحیت ہے جس نے خطے کو جنگ میں ڈھکیل رکھا ہے اور اس جارحیت کی متعدد وجوہات ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39