امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت و اخلاق (۱)

Mon, 04/29/2024 - 06:51

اسم محمد (ص) کا احترام

ابوہارون مولی آل جعده نقل کرتے ہیں کہ میں مدینہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ہمنشین تھا ، کچھ دنوں کے لئے اپ کی خدمت اور اپ کی مجلس میں حاضر نہ ہوسکا اور اس کے بعد جب اپ کی خدمت میں پہونچا تو حضرت علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا : اے ابوہارون ! کچھ دنوں سے تمہیں نہیں دیکھ رہا ہوں یعنی میری مجلس سے غائب ہو ؟

میں نے جواب دیا : میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے، امام علیہ السلام نے فرمایا : ’’ بارَکَ اللَّهُ لَکَ فیهِ ؛ خداوند متعال تمہیں مبارک قرار دے‘‘ ، کیا نام رکھا ہے ؟

میں نے کہا: محمد ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے جیسے ہی نام ’’محمد‘‘ سنا ، احترام میں خم ہوگئے اور اپنا چہرہ زمین تک خم کرکے کہا : محمّد، محمّد، محمّد ! یہاں تک کہ قریب تھا زمین سے چہرہ مس کرجائے ، پھر امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : میرے ماں ، باپ ، میری جان اور تمام اہل زمین رسول خدا صلی اللَّه علیہ و آلہ و سلم پر قربان جائیں ۔   

پھر فرمایا : اس بچے کو ہرگز گالی نہ دینا ، اسے نہ مارنا ، اسے برا بھلا نہ کہنا ، اگاہ رہو کہ کوئی ایسا گھر نہیں ہے جس میں نام محمد موجود ہو مگر یہ کہ وہ گھر پاکیزہ اور مقدس قرار دیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قمی ، شیخ عباس ، منتهی الآمال ؛ کلینی ، اصول کافی ، ج۶، ص۳۹ ؛ مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار ، ج۱۷، ص۳۰ ۔  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 106