استغفار کے مراحل امام علی (ع) کی نگاہ میں

Thu, 04/25/2024 - 07:26

حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سامنے جب ایک شخص نے استغفر اللہ کہا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ تیری ماں تیرے ماتم میں بیٹھے ، استغفار بلند ترین لوگوں کا مقام ہے اور اس کے مفہوم میں چھ چیزیں پوشیدہ ہیں:

۱:  گذشتہ گناہوں سے ندامت ۔

۲: آئندہ کے لئے گناہ نہ کرنے کا عزمِ محکم ۔

۳: مخلوقات کے حقوق کا ادا کرنا کہ اس کے بعد یوں پاکدامن ہوجائے کہ کوئی مواخذہ نہ رہ جائے ۔

۴: جس فریضہ کو ضائع کردیا ہے اسے مکمل طور سے ادا کرنا ۔

۵: جو گوشت حرام مال سے بنا ہے اسے رنج و غم سے پگھلا دینا یہاں تک کہ کھال ہڈیوں سے چپک جائے اور اس پر نیا گوشت چڑھ جائے  ۔

۶: جسم کو ویسے ہی اطاعت کا مزہ چکھائو جیسے معصیت سے لطف اندوز کیا تھا ۔

ان تمام شرطوں کے بعد کہو ’’ استغفراللہ ‘‘ ۔ (۱)

کیوں کہ اس کے علاوہ ’’ استغفراللہ ‘‘ فقط ایک زبانی دعوا اور لقہ لقہ زبانی ہوگا اور اپنے معبود کا مزاق اڑانا کہلائے گا کہ جو نہ فقط گناہوں کی بخشش کا سبب نہ ہوگا بلکہ ممکن عذاب کا سبب بھی بن جائے کیوں کہ بندہ بار ’’ استغفراللہ ‘‘ کہکر اور اپنی گناہوں پر اصرار کرکے خدا کا مزاق اڑا رہا ہے ۔

خداوند  متعال ہم سب کو حقیقی استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ امین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: نہج البلاغہ ، حکمت ۴١٧ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43