سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی تاریخ کے ائینہ میں

Sun, 04/21/2024 - 09:10

اج ۲۱ اپریل ، اسلامی جمھوریہ ایران کی تاریخ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی تاسیس کا دن ہے کہ جو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی الخمینی کے حکم سے ایران میں انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد اس کی بقا اور حفاظت کے لئے تاسیس دی گئی ۔

انقلاب اسلامی ایران ، تمام انقلابوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا الگ انقلاب تھا ، دنیا میں انقلاب تو بہت ائے مگر ایران کا انقلاب تمام انقلابوں سے بہت الگ تھلگ اور امتیازی پہلو لئے تھا ، اس کی قیادت وقت کے مرجع تقلید اور دینی رہنما اور انقلاب لانے والی قوم بھی دین و دینداری سے بھرپور تھی ۔

دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی میراث کے مالک اور اپ کی نسل کی ایک فرد نے اپنے جد امجد کے مانند جہالت کے اندیھرے میں نور کا دیا جلا دیا ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم بھی جب انقلاب لائے تھے تو وہ دور بھی تاریکیوں اور جہالتوں سے بھرا تھا ، اپ بھی دینی رہنما تھے اور وقت کی سامراجی اور طاغوتی طاقتوں کو للکار رہے تھے ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے انقلاب کو دشمن سمجھ رہا تھا کہ اس کا بوریا بستر بہت جلد سمٹ جائے گا اور در حقیقت یہ تحریک اور جنبش حکومت میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ، دنیا کے سارے انقلابوں کی طرح یہ بھی حکومت بدلنے ساتھ ساتھ ملک کی سیاستیں اپنے گذشتہ راستہ پر چل پڑیں گی ، لیکن وہ اس بات سے بلکل ہی لاعلم تھے کہ یہ انقلاب معمولی انقلاب نہیں بلکہ اقداروں کا انقلاب ہے ، اسلامی تعلیمات اور دین کے خلاف کھلنے والے محاظ کو لگام دینے کا انقلاب ہے اور ان کے ہوش اس وقت اڑ گئے اور انکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں جب رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے اسرائیل کو کینسر کا ٹومر بتادیا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کرڈالی ، ماہ مبارک رمضان کے اخری جمعہ کو روز قدس معین کر کے فلسطینیوں سے یکجہتی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ’’ لاشرقیہ اور لاغربیہ‘‘ کا نارہ دیا ۔

یہ وہ وجہ تھی جس کی بنیاد پر دشمن نے اس انقلاب کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کی ٹھان لی اور صدام جیسے مجنون اور پاگل کے وسیلہ ایران پر جنگ مسلط کردیا ، انقلاب کو شدید خطرہ لاحق ہوا اور امام خمینی (رہ) نے اس کی حفاظت میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی تشکیل دینے کا حکم صادر کیا کہ جس کا اصلی اور بنیادی وظیفہ انقلاب کی حفاظت اور اس کے اقداروں کو تحفظ ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے ابھی تک یہ بخوبی ثابت کردکھایا ہے کہ اس نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں ، ملک کو دشمن سے محفوظ رکھنے میں انتھک کوششیں کی ہیں کہ جس کا ثمرہ اور نتیجہ لاکھوں میزائلیں ہیں جو دشمن کو ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ کرنے سے روکے ہوئے ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32