اخری زمانہ کی نشانیاں (۱)

Mon, 05/06/2024 - 06:23

ابن عباس نقل کرتے ہیں کہ ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اخری حج (حجة الوداع) میں ان کے ہمراہ تھے ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے خانہ کعبہ کی کنڈی پکڑی اور میری طرف رخ کر کے کہا :

آمادہ ہو کہ تمہیں اخری زمانہ کی نشانیوں سے باخبر کروں ؟

جناب سلمان کہ جو اُن دنوں رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سب سے زیادہ نزدیک تھے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ (ص) !

پیغمبر خدا (ص) نے فرمایا:

اخری زمانہ کی نشانیوں میں سے نمازیں نہ پڑھنا ، شھوت نفس کی پیروی کرنا ، نفسانی خواہشات کی جانب رجحان بڑھنا، مالداروں اور سرمایہ داروں کا احترام کرنا ، دین کو دنیا کے بدلے فروختن کرنا ہے ، اس دوران مومن کا دل اس طرح پانی میں گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے ، ان تمام برائیوں کو کوئی بھی طاقت اور قدرت نہیں روک سکتی ۔

جناب سلمان فارسی نے سوال کیا : کیا یہ چیزیں انجام پائیں گی ؟

حضرت (ص) نے فرمایا : ہاں ، خدا کی قسم اے سلمان ! اس زمانہ میں ظالم حکمراں ، فاسق وزراء ، ستمگر ماہرین اور خائن لوگ عوام پر حکومت کریں گے ۔

جناب سلمان نے سوال کیا ، کیا ایسا ہوکر رہے گا ؟

جاری ہے ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر ، بحارالانوار ، ج۶، ص۳۰۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 19