تاریخ
خلاصہ: تواضع اور انکساری ایسی نعمت ہے جس پر کوئی شخص حسد نہیں کرتا، کیونکہ مالدار، طاقتور اور صاحبِ منصب لوگ جو تکبر کا شکار ہوتے ہیں تو وہ تکبر کے ہوتے ہوئے تواضع اور خاکساری کی صفت اپنے اندر پیدا نہیں کرسکتے تو تواضع کرنے والے شخص پر بھی حسد نہیں کریں گے، کیونکہ تواضع اور تکبر کا آپس میں ٹکراو ہے۔
خلاصہ: امام حسن عسکر(علیہ السلام) نے اپنے دور امامت میں کئی مذاھب کے ماننے والوں کو اپنے طرف راغب کیا یہاں تک کہ دوسرے مذھب کے ماننے والوں نے آپ کو دیکھ کر اسلام قبول کیا اور اور آپ کی خدمت بھی کی۔
اس مقالہ میں ہم نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے متعدد القاب میں سے قرآن و سنت کے تناظر میں دو القاب کی وضاحت کی ہے جس میں پہلا لقب خالص اور دوسرا لقب ہادی ہے۔ پہلے لقب میں ہم نے خالص کا معنا لغوی اور اصطلاحی کے اعتبار سے بیان کیا ہے اور اس کے بعد دوسرا لقب ہادی کو بھی اسی طرح لغوی اور اصطلاحی اعتبار سے بیان کر کے قرآن کریم کی رو سے ہدایت کے کتنے معانی ہیں ان کے بارے میں مطالب بیان کیے۔
خلاصہ: ہر شیعہ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو حضرت علی(علیہ السلام) کا شیعہ کہلوائے، اسی لئے امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی نظر میں حقیقی شیعہ وہ ہے جو حضرت علی(علیہ السلام) کی پیروی کرے۔
خلاصہ: اس مختصر نوشتہ میں اس بات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا حضرت معصومہ(علیہا السلام) کو شھید کیا گیا تھا یا آپ کا معمول کے مطابق انتقال ہوا تھا، لھذا آپ کی موت کو شھادت کہنا چاہیئے یا وفات؟
خلاصہ: حضرت شعیب کی قوم جو اہل مدین اور اصحاب الایکہ تھی، انہوں نے آنحضرت کی مختلف طریقوں سے نافرمانی کی اور جب ان کی نافرمانی آخری حد تک پہنچ گئی تو ان پر عذاب نازل ہوگیا۔
عالم تشیع میں عظیم شخصیات گذری ہیں ۔ان شخصیات میں سے ایک محقق حلی ہیں جو محقق اول کے نام سے مشہور ہیں؛ ان کی عظیم اور قابل تحسین خدمات ہیں؛ جن میں سے ایک عظیم خدمت ان کی لکھی گئی کتاب شرایع الاسلام ہے جو 6 صدیوں کے بعد آج بھی علوم دینیہ کے مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔
ہر نبی نے اپنی قوم کو اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی طرف دعوت دی ان میں سے کچھ لوگ ان پر ایمان لاتے اور کچھ ایسے بھی لوگ تھے جو اس نبی کے خلاف محاذ آرائی کیا کرتے تھے؛ اللہ کی طرف دعوت دینے کے لئے ہر نبی کے دوسرے انبیا کے ساتھ کچھ مشترکہ وسائل اور ذرائع ہوا کرتے تھے جبکہ ہر نبی کے پاس اپنی قوم کی ہدایت کے لئے انہیں کے حالات کے مطابق وسائل اور طور طریقے الگ الگ بھی ہوتے تھے۔ حضرت شعیب علیہ السلام کے مختلف طور طریقوں میں سے انذار، تبشیر، آگاہ کرنا، روشن بیانی اور معجزہ دیکھانا تھا۔ لیکن قوم مدین کی اکثریت تعداد نے ان کی مختلف طریقوں سے مخالفت کرتے ہوئے مذاق اڑانے کے ساتھ ساتھ ان کو سنگسار اور رجم کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
خلاصہ: تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے نماز کی حالت میں زکات دی ،اور پھر قرآن میں سورہ مائدہ کی آیت نمبر 55 بھی اس چیز کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
خلاصہ: حقائق کو چھپانے کی قرآن میں سخت مذمت ہوئی ہے، حقیقی دین اسلام کے بہت سارے حقائق کو چھپایا گیا ہے، بلکہ یہ کہنا بہتر ہے کہ جتنے فرقہ اور مذہب ایجاد کیے گئے سب نے حقائق کو چھپا کر من گڑھت باتوں کو ان حقائق کی جگہ پر رکھ کر پیش کیا ہے، چھپائے گئے حقائق میں سے کائنات کی ایک عظیم حقیقت، حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی مظلومیت اور آپ پر کیا گیا ظلم ہے۔