حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت

Thu, 08/29/2024 - 18:15

۱۔ اہل بیت(ع) سے محبت و تولّی

زیارت کی ابتداء دیگر زیارات کی طرح سلام سے ہوتی جو اہل بیت علیہم السلام سے تولّی اور محبت کی علامت ہے اور اس زیارت میں  یہ تمام سلام، خود امام حسین علیہ السلام کے القاب کے ساتھ نقل ہوئے ہیں جو اباعبداللہ کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں جیسے وليّ خدا، حبيب خدا، خليل خدا، منتخب خدا، شهيد مظلوم،گرفتار مصیبت و آلام ،پھر اسکے بعد  امام حسین علیہ السلام کے ولی خدا اور فرزند ولی خدا صفی خدا اور فرزند صفی خدا ہونے کی گواہی موجود ہے۔

۲۔ امام حسین (ع) کے خصوصیات
علیہ السلام ، اوصاف ، کرامات ۔۔ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جیسے :کرامت الِہی کی بنا پر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہونا، اللہ کی خاص سعادت سے مملو ہونا نیز ہر برائی اور نجاست سے پاک وپاکیزہ اور طاھر طینت کا حامل ہونا، سرداروں میں سے ایک سردار ،رہبروں میں سے ایک رہبر اور دین کا دفاع کرنے والوں میں سے ایک مدافع ،انبیاء کے وارث اور تمام مخلوقات پر اللہ کی حجت وغیرہ یہ وہ عناوین ہین جو آپ کی اوصاف کے طور پر بیان ہوئے ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47