رمضان میں قران کا غلط پڑھنا اور روزہ پراس کی تاثیر

Sun, 04/02/2023 - 08:10

ماہ مبارک رمضان میں قران پڑھنے والے بعض افراد ، ایتوں کو غلط پڑھتے ہیں ، قران کوغلط پڑھنا روزہ کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے کیوں کہ غلط پڑھنا خدا پر جھوٹ باندھنا محسوب نہیں ہوگا ۔

جان بوجھ کر جھوٹ باندھنا اس وقت کہتے ہیں جب آگاہ ہو کہ جھوٹ ہے پھر بھی کہے کہ خدا نے یوں کہا ہے ، ہاں اگر مزاح میں کوئی بات نقل کی جائے تو روزہ باطل نہیں ہوگا مگر مزاح کرنے والا گناہگار ہے اور فعلِ حرام کا مرتکب ہوا ہے ۔ (۱)

زیادہ تر مراجع کرام اس بات کے قائل ہیں کہ بھول کر قران کریم یا حدیث کو غلط پڑھنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ۔ (۲)

ایت اللہ مکارم شیرازی اس استفتاء کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:

جان بوجھ کر قران کریم کو غلط پڑھنے اور اسے کلام خدا کی جانب منسوب کرنے سے احتیاط واجب کی بناء پر ایسے انسان کا روزہ باطل ہے ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: فقہی مسائل کے ماھر حجت الاسلام والمسلمین حسین وحید پور ۔            

۲:توضیح المسائل ده مرجع، م 1596 و 1598؛ امام خمینی رہ، استفتائات، ج1، (احکام روزه)، با استفاده از س 18 و العروه الوثقی مع تعلیقات، ج2، (المفطرات)، قبل از م 19، الخامس؛ ایت اللہ بہجت، استفتائات، ج2، با استفاده از س 2857؛ ایت اللہ سبحانی،‌ توضیح المسائل،‌ م 1515 و 1517؛ ایت اللہ سیستانی، العروه الوثقی مع تعلیقه، ج2،‌ (المفطرات)، قبل از م 19، الخامس ۔

۳: سایت مکارم داٹ آئی آر ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 18