مسلمانوں کی میراث میں کون لوگ شریک ہیں

Thu, 03/30/2023 - 14:43

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : (و الذی نفسی بیدہ لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من نفسہ و مالہ و ولدہ والناس اجمعین) تم میں کوئی بھی صاحبان ایمان نہیں ہوسکتا جب تک اس

کے لئے خود اس کے نفس اس کے مال اس کے بیٹوں اور دیگر تمام لوگوں سے زیادہ محبوب، میں نہ قرار پاؤں ۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تمام مومنوں پر ولایت حاصل ہے اور لوگوں پر آپ کی ولایت خود ان کی اپنی ولایت سے بہتر اور برتر ہے، (النبی اولیٰ بالمومنین) ۔

خداوندعالم پر ایمان لانے کا لازمہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولایت کو قبول کرنا ہے ،(النبی اولیٰ) ۔

جیسا کہ خداوند متعال نے سورہ احزاب کی ۶ ویں ایت شریفہ میں فرمایا : النَّبِیُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ وَأُولُو الأرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِی کِتَابِ اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُهَاجِرِینَ إِلا أَنْ تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِیَائِکُمْ مَعْرُوفًا کَانَ ذَلِکَ فِی الْکِتَابِ مَسْطُورًا ﴿٦﴾

اس ایت کی رو سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج کا احترام ضروری ہے ، (ازواجہ امہاتھم ) یہاں تک کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد بھی کسی کو آپ کی زوجہ سے شادی کرنے کا حق نہیں ہے ، البتہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج کا ماں قرار دیا جانا میراث میں ان کے شریک ہونے کا سبب نہیں ہے ، (ازواجہ امہاتھم و اولوا الارحام بعضھم اولیٰ ببعض) ، کیونکہ قرابتداری اور خاندانی روابط کے ذریعہ اولویت اور حق ثابت ہوتا ہے (اولوا الارحام بعضھم علی بعض ۔۔۔الا ان تفعلوا ۔۔۔) ۔

اس ایت میں پوشیدہ دیگر پیغامات:

۱: میراث کے موجودہ اور ثابت قوانین کمزور دوستوں کی مدد سے مانع نہ ہوں ، (الا ان تفعلوا الیاولیائکم معروفا) ۔

۲: میراث میں قرابتداروں کی حقداری وصیت پر عمل کرنے کے بعد ہوتی ہے ، (اولوا الارحام بعضھم اولیٰ ببعض ۔۔الا ان تفعلوا ۔۔)

۳: اگر کسی شخص نے وصیت کی کہ اس کے اموال کا ایک تہائی حصہ اس کے دوستوں میں خرچ کیا جائے تو پہلے وصیت پر عمل ہونا چاہئے اس کے بعد میراث تقسیم ہونا چاہئے ۔

۴: تمام امور کا حساب و کتاب اور ان کا معین کرنا خداوندعالم کا کام ہے ، (فی الکتاب مسطورا) ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ احزاب ، ایت ۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43