نجس مکان پر نماز پڑھنے کا حکم

Sat, 03/30/2024 - 18:37

سوال : نجس مکان یعنی نجس زمین یا مصلے پر نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟ 

جواب: نمازی کا مصلی یعنی اس کے نماز پڑھنے کی جگہ پاک و صاف ہونا چاہئے لیکن اگر سجدہ کے علاوہ دیگر جگہیں نجس ہوں اور نمازی کے لباس اور کپڑے میں سرایت کا بھی امکان نہ ہو تو نماز صحیح ہے ۔

نماز میں رکوع بھول جانے کا حکم

سوال: اگر سجدہ کی حالت میں نمازی کو یاد آئے کہ وہ رکوع کرنا بھول گیا ہے تو کیا اس کی نماز باطل ہے ؟ نماز صحیح ہونے کی صورت میں اس نمازی کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب: اگر پہلے سجدہ سے قبل یا اس کے بعد یا دوسرے سجدہ میں جانے سے پہلے نمازی کو یاد آجائے کہ اس نے رکوع نہیں کیا ہے تو اٹھ کھڑا ہو اور قیام متصل بہ رکوع انجام دے پھر رکوع میں جائے، اس کے بعد دونوں سجدے انجام دے اور نماز تمام کرے نیز ایک اضافی سجدہ کیلئے احتیاط مستحب ہے کہ دو عدد سجدہ سہو انجام دے ۔  

قرائت نماز کا طریقہ

سوال: قرائت نماز کا طریقہ کیا ہے ؟ اگر نماز میں ذکر کہتے وقت یعنی سوروں کے پڑھتے وقت فقط لبوں کو جنبش دی جائے تو کیا نماز کیلئے کافی ہے اور نماز صحیح ہے ؟  

جواب: نماز میں واجب ہے کہ ذکر میں الفاظ و کلمات اس طرح ادا کئے جائیں کہ اس پر قرائت صادق آئے ، اس لحاظ سے دل کی قرائت یعنی لبوں کو جنبش دئے بغیر سوروں کو فقط دل میں پڑھنا کافی نہیں ہے ، لہذا قرائت نماز وہاں پر صادق آتی ہے کہ اگر نمازی اونچا نہ سنتا ہو یا جس مقام پر نماز ادا کر رہا ہے اس کے اطراف میں شور و شرابا نہ ہو رہا ہو تو جو کچھ وہ اپنی زبان سے ادا کر رہا ہے اسے خود سن سکے اسے قرائت کہتے ہیں ۔

ویران شدہ اور زمین بوس مسجد کا حکم

سوال: شھری ترقیاتی منصوبے میں سڑک کے درمیان اور بیچ قرار پانے والی مسجد کا کچھ حصہ مجبوری کے تحت توڑ دیا گیا ہے ، تو کیا ٹوٹا ہوا حصہ اب بھی مسجد کا حکم رکھتا ہے ؟  

جواب: اگر اس زمین پر دوبارہ مسجد کی تعمیر کا امکان نہ ہو تو مسجد کا حکم نہیں رکھتی ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ: استفتائات حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 19 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42