یاد خدا کے اثرات (۱)

Wed, 03/27/2024 - 23:36

یاد خدا کے آثار و فائد اور اس کا نتیجہ ، انسان کی خطاوں میں کمی ہے ، دنیا کی کوئی بھی فرد خدا کو یاد رکھ کر گھاٹے اور نقصان میں نہیں رہی ، یہی بس کہ بندہ کم و بیش اس کی یاد میں رہے اور اسے یاد رکھے ، اس کی یاد بڑی سے بڑی مشکلات و مصیبتوں میں انسانوں کی نجات کا وسیلہ و سبب بن جاتی ہے ۔

بہت سارے لوگوں کے پاس اسباب زندگی موجود ہیں اور وہ اعلی سطح کی زندگی بسر کرتے ہیں اور کرسکتے مگر دیکھنے میں اتا ہے کہ اسباب زندگی فراھم ہونے کے باوجود ان کی زندگی میں چین و سکون نہیں ہے ، وہ ایک پرسکون زندگی سے محروم ہیں ۔

جی ہاں ! آسائش اور سکون میں فرق ہے کیوں کہ آسائش کو اپنی محنت سے تو حاصل کیا جاسکتا ہے ، پیسہ اور دولت سے دنیا کی ضرورتوں کو فراہم کیا جاسکتا ہے ، مگر سکون خدا کی عنایت اور اس کا کرم ہے کہ جو فقط و فقط اس کی یاد اور اس کے ذکر سے ہی حاصل ہوتا ، اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جس طرح انسان کے لئے اس دنیا میں اسائش ضروری ہے اسی طرح سکون کا بھی ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر زندگی میں سکون نہ ہو تو مال و دولت بھی کسی کام کا نہیں ۔

قران کریم نے زندگی کے سکون کا راز یاد خدا میں رکھا ہے جیسا کہ اس سلسلہ میں فرمایا " الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ؛ جو لوگ ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں، جان لو کہ اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔ (۱)

مجھے یاد کرو تاکہ میں تمھیں یاد کروں

خدا کے ذکر کا مطلب یاد دہانی اور یاد آوری ہے، انسان جن چیزوں کو پسند کرتا ہے اور اس سے قلبی لگاو رکھتا ہے اسے اپنے ذہن میں دہراتا ہے ، اس سے انسیت اور اس مانوس رہنا اسے پسند ہے، بعض افراد فقط و فقط پیسے ، مال و دولت ، جائداد اور شہرت کے پیچھے دوڑتے ہیں ، یعنی کچھ لوگ دنیا کے پیچھے دوڑتے ہیں تو کچھ کو فقط آخرت کی فکر ہوتی ہے ، یہ دونوں ہی طرز فکر اور طریقہ عمل ادھورا ، ناقص اور غلط ہے ، بہترین طرز عمل یہ ہے کہ انسان کو دنیا اور آخرت دونوں کی فکر ہونی چاہئے کیوں کہ رسولوں ، پیغمبروں ، معصوم اماموں سلام اللہ علیہم اور صاحب فضل و کرامت رہبروں نے بارہا و بارہا اپنے بیان میں اس بات کی تاکید اور راہنمائی کی ہے کہ دنیا میں موجود فرصت سے اخرت کو اباد کرنے کیلئے استفادہ کیا جائے ، البتہ بہترین ذکر ، ذکر در عمل ہے یعنی انسان زبان سے معتبر ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کہ جس کی فراوان برکتیں ہیں اپنے عمل اور کردار میں تبدیلی لائے اور اپنے اندر موجود ناپسند اور مکروہ اعمال کو دور کرے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:

۱: سورہ رعد ایت ۲۸

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26