توحید:
توحید پر چھ دلائل ذکر کئے گئے ہیں:
۱: آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے، ہم نے دونوں کو جدا جدا کردیا۔
۲: ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے بنایا ہے۔
۳: ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے، تاکہ لوگوں کے بوجھ سے زمین ہلنے نہ لگے۔
۴: ہم نے زمین میں کشادہ راستے بنائے، تاکہ لوگ ان پر چلیں۔
۵: ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا۔
۶: رات دن ، سورج اور چاند کا نظام بنایا ہر ایک اپنے اپنے مدار میں انتہائی تیز رفتاری سے گھوم رہا ہے نہ ان میں ٹکراؤ ہوتا ہے اور نہ ہی وہ خلط ملط ہوتے ہیں ۔
سورۂ حج میں موجود پیغامات
اس سورہ میں چھ باتیں یہ ہیں:
الف ۔ قیامت:
قیامت کی ہولناک اور دل دہلانے والی منظر کشی کی گئی ہے۔
ب۔ تخلیق انسان کے سات مراحل بیان کئے گئے ہیں:
۱: مٹی ۔
۲: ماده منی ۔
۳: خون کا لوتھڑا ۔
۴: گوشت ۔
۵: بچہ ۔
۶: جوان ۔
۷: بوڑھا ۔
ج : ملل اور مذاہب کے لحاظ سے چھ گروہ ہیں :
۱: مسلمان ۔
۲: یہودی ۔
۳: صابی ۔
۴: ستارہ پرست ۔
۵: عیسائی ۔
۶: مجوسی ۔
۷: سورج ۔
۸: چاند اور آگ کا پجاری ۔
۹: مشرک (بت پرست) ۔
ھ : حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اعلان حج:
حضرت ابرہیم علیہ السلام نے جبل ابی قیس پر کھڑے ہوکر حج کا اعلان کیا تھا ، یہ اعلان اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے زمین و آسمان میں رہنے والوں تک پہنچادیا تھا۔
و: مؤمنوں کی چار علامات ۔
۱: اللہ کا خوف ۔
۲: مصائب پر صبر ۔
۳: نماز کی پابندی ۔
۴: نیک مصارف میں خرچ کرنا ۔
۵: دیگر احکامات ۔
جیسے مناسک حج ، اقامۃ نماز ، زکوۃ کی ادائیگی ، جانوروں کی قربانی اور جہاد وغیرہ۔
Add new comment