سترھویں پارہ میں موجود پیغام کا مختصر جائزہ (1)

Fri, 03/31/2023 - 08:10

اس پارے کے دو حصے ہیں:

۱۔ سورۂ انبیاء ۔

۲۔ سورۂ حج ۔

سورۂ انبیاء میں تین باتیں یہ ہیں:

۱۔ قیامت ۔

۲۔ رسالت ۔   

۳۔ توحید ۔  

قیامت:

قیامت کے تذکرہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ قیامت کا واقع ہونا اور حساب کا وقت بہت قریب آگیا ہے، لیکن اس ہولناک دن سے انسان غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ (۱) نیز قربِ قیامت میں یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا اور وہ بلندی سے اتر رہے ہوں گے۔ (۲)

اس سورہ میں ایک اور بات کی جانب اشارہ ہے کہ بلا شک و شبہ مشرکین اور ان کے بت قیامت کے دن دوزخ کا ایندھن بنیں گے۔ (۳)

رسالت:

رسالت کے ضمن میں سترہ انبیائے کرام علیہم السلام کا ذکر ہے:

۱: حضرت موسیٰ علیہ السلام ۔

۲: حضرت ہارون علیہ السلام ۔

۳: حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔

۴: حضرت لوط علیہ السلام ۔

۵: حضرت اسحاق علیہ السلام ۔

۶: حضرت یعقوب علیہ السلام ۔

۷: حضرت نوح علیہ السلام ۔

۸: حضرت داؤد علیہ السلام ۔

۹: حضرت سلیمان علیہ السلام ۔

۱۰: حضرت ایوب علیہ السلام ۔

۱۱: حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔

۱۲: حضرت ادریس علیہ السلام ۔

۱۳: حضرت ذی الکفل علیہ السلام ۔

( *۱۴* ) حضرت یونس علیہ السلام ۔

۱۵: حضرت زکریا علیہ السلام ۔

۱۶: حضرت یحیٰ علیہ السلام ۔

۱۷: حضرت عیسیٰ علیہ السلام ۔

ان سترہ میں سے کچھ انبیائے کرام علیہم السلام کے قصے قدرے تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں اور باقیوں کا اجمالی ذکر ہے۔

گذشتہ انبیاء علیہم السلام کے قصے بیان کرنے کے بعد یہ بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دین اور دنیا میں سارے جہان کے لئے رحمت ہیں، آپ نے اللہ کا پیغام انسانوں تک پہنچا دیا، مگر جب ہر قسم کے دلائل پیش کرنے کے بعد بھی لوگ نہ سمجھے تو آپ نے اللہ سے دعا کی ، اسی دعا پر یہ سورہ ختم ہوتی ہے :

” رَبِّ احْكُم بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُون “

” اے میرے پروردگار! حق کا فیصلہ کر اور ہمارا پروردگار بڑی رحمت والا ہے اور جو باتیں تم بناتے ہو ان کے مقابلے میں اسی کی مدد درکار ہے “ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورۂ انبیاء ، ایت ۱ ۔

۲: قران کریم ، سورۂ انبیاء ، ایت ۹۶ ۔

۳: قران کریم ، سورۂ انبیاء ، ایت ۹۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21