یاد خدا کے اثرات (۲)

Wed, 03/27/2024 - 23:43

گذشتہ سے پیوستہ

جب اپ خدا کو یاد کریں گے اور اسے ندا دیں گے تو اپ سے پہلے یقینا وہ خود اپ کی یاد میں ہوگا ، یہ وہ اہم وجہ ہے جو انسانوں کو خدا کی یاد میں رہنے کی رغبت دلاتی ہے ، جیسا کہ قران کریم نے سورہ بقرہ میں فرمایا «فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ ؛ مجھے یاد کرو تاکہ میں تمھیں یاد کروں ۔ »  (۱) لہذا یاد و ذکر خدا کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اسے یاد کرنے کی صورت میں وہ بھی ہمیں یاد رکھے گا ۔

یاد و ذکر الہی کی قسمیں

۱: ذکر قلب ؛ یعنی انسان اپنے دل میں خداوند متعال کا ذکر کرتا رہے ، اس کی نعمت ، اس کے لطف و کرم ، قیامت اور میدان کے محشر کے حساب و کتاب کو یاد اپنے دل میں کرے ۔  

امام علی علیہ السلام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ «ذِکْرُ اللهِ سَجِیَّةُ کُلِّ مُحْسِنٍ وَ شیمَةُ کُلِّ مُؤْمِنٍ» ذکر الٰہی ہر نیک آدمی کا خاصہ اور ہر مومن کا مزاج ہے ۔ (۲)

امام جعفر صادق علیہ السلام نے بھی اس مقام پر فرمایا «ما مِنْ شَیءٍ اِلا وَ لَهُ حَدٌّ یَنْتَهی اِلَیهِ اِلا الذِّکْرَ فَلَیسَ لَهُ حَدٌّ یَنْتَهی اِلَیه...» ہر چیز کی حد ہے جس پر وہ ختم ہوجاتا ہے مگر ذکر الہی کی کوئی حد نہیں ہے جہاں وہ ختم ہو ۔(۳)

۲: زبان سے ذکر؛ زبان سے ذکر کے ثواب کی مقدار، ذکر اور اس کے تعداد کے لحاظ سے الگ الگ منقول ہے ۔  

بہتر ہے کہ ذکر «لا لاله الا الله» ہر دن 100 مرتبہ کہا جائے اور اگر ہر دن 1000 مرتبہ کہا جائے تو ثواب زیادہ ہے ، تمام ذکروں میں تنہا ذکر جسے خداوند متعال بھی انجام دیتا ہے وہ صلوات اور دورد ہے جیسا کہ سورہ احزاب میں آیا ہے «إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ؛ بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ ، رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو » ۔ (۴)  

صلوات اور دورد اپنے اندر برکتیں سمیٹے ہوئے ہے یا دوسرے لفظوں میں ہوں کہا جائے کہ صلوات و درود برکتوں کا مجموعہ اور برکتوں کا مخزن ہے نیز خشم وغضب سے نجات اور گناہوں سے دور رہنے کا بہترین وسیلہ شمار کیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت۱۵۲ ۔  
۲: شرح غررالحکم ، ج ۴، ص ۳۰۔
۳: اصول کافی، ج ۴، ص ۲۵۸ ۔
۴: سوره احزاب ، آیت۵۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61