امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی دعا

Sat, 07/18/2020 - 16:20

خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی دعا مومنوں کے دلوں کے سکون کا سب ہے۔

امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی دعا

     ایک دوسرے کے بارے میں دعا کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے، خاص طور پر اسیے لوگوں سے دعا کی درخواست کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو خدا سے قریب ہوتے ہیں، ہمارے عقیدہ کے اعتبار سے خدا سے سب سے زیادہ قریب امام زمانہ(عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کی ذات گرامی ہے جس کی دعا خدا کی بارگاہ میں مستجاب ہوتی ہے۔
    اگر ہم ہمیشہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو یاد کرتے رہیں اور آپ کے ظھور کے جلدی ہونے کے بارے میں دعا کرتے رہیں تو امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی دعا بھی ہمارے شامل حال ہوگی جیسا کہ ہم دعاء ندبہ میں خدا کی بارگاہ میں دعا مانگتے ہیں: «وَهَب لَنا رأفَتهُ وَ رَحمَتَه و دُعائَهُ و خَیرَه ما نَنالُ به سَعهً مِن رَحمَتِک؛ ہمیں ان کی محبت اور رحمت اور دعا عطا فرما تاکہ اس کے ذریعہ ہم تیری خاص رحمت تک پہونچے»[إقبال الاعمال، ج:۱، ص:۲۹۹‏]۔
     امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، شیخ مفید(رح) کو ایک نامہ میں اس طرح مرقوم فرمارہے ہیں: «فَلتطمئِنَّ بذلک مِن أولیائِنا القُلوب؛ ہماری دعا کے ذریعہ ہمارے چاہنے والوں کے دلوں کو سکون ملتا ہے»[بحارالانوار، ج:۵۳، ص:۱۷۷]، امام کے نامہ کہ اس فقرہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) مؤمنوں کے لئے دعا کرتے ہیں اور آپ کی دعا کے ذریعہ مومنوں کو سکون اور اطمینان ملتا ہے۔
*اقبال الاعمال، على بن موسى‏(ابن طاووس)، تھران، دوسرے چاپ، ۱۴۰۹ ھ ق۔
*بحارالانور، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ ھ ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70