ذی القعدہ کا اتوار، توبہ و استغفار کا دن

Sun, 05/12/2024 - 09:06

ذی القعدہ کے اتوار کی نمازماہ ذی القعدہ کا اتوار توبہ و استغفار کا دن ہے، اس دن کے مخصوص اعمال ہیں جسے گراں قدر عارف ‏مرحوم حاج میرزا جواد آقای ملکی (رہ) نے المراقبات میں نقل کیا ہے کہ رسول اکرم(ص) نے اپنے اصحاب سے خطاب کرکے فرمایا: تم میں سے کون توبہ کرنا چاہتا ہے؟ سب نے کہا ہم سبھی ‏توبہ کرنا چاہتے ہیں، اس نقل اور روایت کے مطابق آنحضرت(ص) نے فرمایا کہ اس مہینے کے اتوار کو ایک نماز جس کی تفصیل المراقبات میں تحریر ہے، پڑھیں۔  (۱)

نماز پڑھنے کا طریقہ: 

یہ نماز دو رکعتوں پر مشتمل ہے اور ذی القعدہ کے اتوار کی نماز کی نیت سے صبح کی نماز کے مانند  پڑھا جائے گا ۔

۔ غسل بجالائے اور وضو کرے ۔

۔ دو رکعت نماز پڑھے؛ ہر رکعت میں حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ «توحید» اور سورہ «ناس و فلق» کو ایک‌ مرتبہ پڑھے ۔

۔ سلام کے بعد 70 مرتبہ «اَستَغفِرُاللہ واَتوبُ إلیہ» اور ایک مرتبہ «لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ »

۔ اس کے بعد کہے: یا عَزِیزُ یا غَفَّارُ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَ ذُنُوبَ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّہُ لَا یغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ۔ (۲)

ماہ ذی قعدہ کی بے پناہ برکتیں ہیں ، ماہ ذی قعدہ اسلامی مہینہ کا پہلا ماہ حرام ہے ، اس مہینے کی پہلی کو معصومہ قم سلام اللہ علیہا کہ جن کی معصوم اماموں کی نزدیک عظیم شان و منزلت ہے اور اپ کی زیارت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ، پیدا ہوئیں اور گیارہویں کو اسمان امامت و ہدایت ستارے ، فرزند رسول، امام ہشتم ‏حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثناء پیدا ہوئے ، اس مہینے کی 23 تاریخ حضرت امام علی ‏رضا علیہ السلام کی خاص زیارت کی تاریخ ہے اور اسی ماہ کی پچیسویں کو دحوالارض ہے یعنی وہ دن جس روز زمین کا فرش بچھایا گیا ، نیمہ ماہ ذی قعدہ کی شب بھی سال کی انتہائی بابرکت شب ہے اور اس شب کے خاص اعمال ‏ہیں ۔

ابواسحاق عُرَیضی کہتے ہیں کہ میرے دل میں یہ بات ائی کہ سال میں کس دن روزہ رکھا جانا چاہئے ، ہم اس کے جواب کے لئے امام علی نقی علیہ السلام کی خدمت میں پہونچے، حضرت علیہ السلام اس وقت ’’بِصریا‘‘ کے مقام پر تھے ، میں نے اس بات کا کسی سے بھی تذکرہ نہیں کیا تھا لیکن جب حضرت (ع) کی خدمت میں پہونچا تو حضرت (ع) نے مجھے دیکھتے ہی فرمایا : اے ابو اسحاق مجھ سے یہ پوچھنے آئے ہو کہ سال میں کس دن روزہ رکھنا با فضلیت ہے ؟  

تو سنو وہ چار دن ہیں ؛ ۲۷ رجب ، جس دن مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مخلوقات کے درمیان مبعوث کئے گئے ، ۱۷ ربیع الاول جس دن اپ کی ولادت ہوئی ، ۲۵ ذی القعدہ جس دن زمین کا فرش بچھایا گیا اور غدیر کے دن ، جس روز رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے چچا زادہ بھائی امام علی علیہ السلام کو اپنے بعد خلیفہ اور امام کے عنوان سے اعلان کیا اور اپنی امت کی ہدایت کا پرچم ان کے حوالہ کیا ۔

ابواسحاق عُرَیضی کہتے ہیں میں نے کہا اپ پر قربان جاؤں ، اپ نے صحیح فرمایا میں اسی کام سے اپ کے پاس ایا تھا ، گواہی دیتا ہوں کہ اپ مخلوقات عالم پر خدا کی حجت ہیں ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریر سے اقتباس ، 9 ستمبر 2015‏ عیسوی

۲: ملکی تبریزی، المراقبات، ص236 ۔

۳: تهذیب الأحکام، ج 4، ص 305-306 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36