دعا ہر درد کی دوا

Mon, 05/13/2024 - 06:15

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: عَلَيكَ بِالدُّعاءِ فإنَّ فيهِ شِفاءً مِن كُلِّ داءٍ ۔ (۱)

دعا کیا کرو کیونکہ اس کے اندر ہر درد کی دوا ہے ۔

اولاد کیلئے دعا

ابوبکرابن حرث بصری کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا میرے خاندان کے تمام لوگ دنیا سے جاچکے ہیں اور میرے اولاد نہیں ہے جس سے میری نسل باقی رہ سکے ، میں کیا کروں ؟ حضرت علیہ السلام نے فرمایا : سجدہ کی حالت میں اس دعا کو پڑھو : «رب هب من لدنک ذریه طیبه انک سمیع الدعاء ؛ [جناب زکریا علیہ السّلام نے اپنے پرودگار سے دعا کی ] خدایا مجھے اپنی طرف سے ایک پاکیزہ اولاد عطا فرما کہ تو ہر ایک کی دعا کا سننے والا ہے» ، (۲) «رب لا تذرنی فردا و انت خیر الوارثین ؛ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ دینا کہ تو تمام وارثوں سے بہتر وارث ہے» ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: کلینی ، محمد بن یعقوب ، اصول کافی، ج٤، ص٢١٧۔

۲: قران کریم ، سوره انبیاء ، ایت ۸۹ ۔

۳: قران کریم ، سوره آل عمران ، آیت ۳۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53