احکام

خمس
07/21/2022 - 06:33

سوال : جس کا اصل سرمایہ حرام رہا ہو اگر وہ اپنی زندگی حلال کرنا چاہے تو کیا کرے؟

07/20/2022 - 05:41

سوال: اگر زرعی پیدوار خمس کی تاریخ کے بعد حاصل ہو تو اس پیدوار کے خمس کے سلسلہ میں کِسان کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب: خمس کی تاریخ کے بعد حاصل ہونے والی زرعی پیداوار ائندہ سال کی درامد کا حصہ شمار ہوگی اور ائند سال خمس کی تاریخ تک خرچ سے بچے رہنے کی صورت میں اس پر خمس واجب ہوگا ۔

خمس
06/29/2022 - 08:51

سوال: چونکہ دوکان کیلئے چیزوں کی خریداری اور اس کے فروخت کی قیمت الگ ہوتی ہے لہذا خمس کے محاسبہ کیلئے کس قیمت کو معیار قرار دوں ، خریداری کی قیمت یا فروخت کی قیمت ؟

جواب : خمس نکالنے کے دن سامان اور چیزوں کی جو قیمت ہو اسے میعار قرار دیا جائے اور اسی بنیاد پر خمس نکالا جائے ۔

احکام
06/23/2022 - 05:11

سوال: حقیقی یا واقعی یا جھوٹے و فیک لائک اور فالورز کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر لائک اور فالورز حقیقی اور واقعی ہوں نیز مفسدہ کا بھی سبب نہ ہو تو اس  کے خرید و فروخت میں اشکال اور ہرج نہیں ہے لیکن اگر لائک اور فالورز جھوٹ و فیک اور بناوٹی ہوں تو ناجائز ہے ۔

حق طلاق

حیوان سے مقاربت کی سزا
06/22/2022 - 08:09

دین اسلام ایک جامع دین ہے، اس کے دامن میں زمین پر موجود تمام مخلوقات کے لئے مادی اور معنوی حقوق موجود ہیں ، انہیں حقوق میں سے ایک حق حیوانات کا حق ہے کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے ، انہیں ستایا نہ جائے اور ان کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

بٹ کوئن یا ڈیجیٹل کرنسی
06/22/2022 - 05:52

سوال: کیا بٹ کوئن یا ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت جائز ہے ؟

شیعہ مراجع عظام کے جوابات:

۱: آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای : اس کا حکم اسلامی جمھوریہ ایران کے قوانین کے تابع اور پیرو ہے ۔  (۱)

حکم نماز
06/20/2022 - 03:25

سوال : نجس مکان یعنی نجس زمین یا مصلے پر نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟  

جواب: نمازی کا مصلی یعنی نماز پڑھنے کی جگہ پاک و صاف ہونا چاہئے لیکن اگر سجدہ کے علاوہ دیگر جگہیں نجس ہوں اور نمازی کے لباس اور کپڑے میں سرایت کا بھی امکان نہ ہو تو نماز صحیح ہے ۔

نماز
06/19/2022 - 09:14

سوال : قرائت نماز یعنی نماز پڑھتے وقت الفاظ کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ اگر ذکر نماز یعنی سوروں کے پڑھنے میں فقط ہونٹوں میں حرکت ہو تو کیا کافی ہے ؟ 

احکام نماز
06/18/2022 - 20:53

سوال : اگر نمازی سجدہ میں جانے کے بعد متوجہ ہو کہ وہ رکوع کرنا بھول گیا ہے تو کیا اس کی نماز باطل ہے ؟ اور اگر ایسے نمازی کی نماز باطل نہیں ہے تو اس کا وظیفہ کا کیا ؟

خمس
06/14/2022 - 02:32

سوال: میرے والد خمس نہیں نکالتے تو کیا ہمارے لئے ان کے مال استفادہ جائز ہے ؟ کیا استعمال کئے ہوئے مال کا خمس ان کے بچوں کی گردن پر ہے ؟

صفحات

Subscribe to احکام
ur.btid.org
Online: 109