لائک اور فالورز کی خرید و فروخت

Thu, 06/23/2022 - 05:11
احکام

سوال: حقیقی یا واقعی یا جھوٹے و فیک لائک اور فالورز کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر لائک اور فالورز حقیقی اور واقعی ہوں نیز مفسدہ کا بھی سبب نہ ہو تو اس  کے خرید و فروخت میں اشکال اور ہرج نہیں ہے لیکن اگر لائک اور فالورز جھوٹ و فیک اور بناوٹی ہوں تو ناجائز ہے ۔

حق طلاق

سوال: کیا لڑکیاں عقد کے وقت یہ شرط لگا سکتی ہیں کہ اگر ان کے شوھر نے دوسری شادی کی تو وہ مرد سے طلاق لے لیں ؟  

جواب : عورت کیلئے حق طلاق کی شرط باطل ہے مگر یہ کہ عورت طلاق کے سلسلہ میں مرد سے وکالت لے لے کہ اگر اس نے دوسری شادی کی تو عورت اس سے طلاق لینے کا حق رکھتی ہے کہ اس حالت میں یہ شرط صحیح ہے ۔

کمپیوٹر گیمز کھیلنے کا حکم

سوال: کیا کمپیوٹر گیمز کھیلنا جائز ہے ؟

جواب: عام طور پر مندرجہ ذیل صفات و خصوصیات کے مالک کمپیوٹر گیمز کا کھیلنا جائز نہیں ہے :

۱۔ گیم میں شہوت انگیز یا شہوت ابھارنے والے مناظر موجود ہوں ۔

۲۔ باطل اور اسلام مخالف مطالب ، نشانیاں اور علامتیں موجود ہوں جیسے شیطان پرستی ، صھیونیسم اور اس کے مانند دیگر چیزوں کی ترویج و تبلیغ کی گئی ہو ۔

۳۔ گیم میں اسلامی نشانیوں یا مسلمانوں کی توھین و اھانت ہوئی ہو ۔  

۴۔ اگر گیم شرط اور جوے کی شکل اپنا لے یعنی ہارنے والے سے کچھ لیکر جیتنے والے کو دے دیا جائے ۔

۵۔غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: استفتائات ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
https://www.leader.ir/fa/content/25552

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39