Mon, 06/20/2022 - 03:25
سوال : نجس مکان یعنی نجس زمین یا مصلے پر نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟
جواب: نمازی کا مصلی یعنی نماز پڑھنے کی جگہ پاک و صاف ہونا چاہئے لیکن اگر سجدہ کے علاوہ دیگر جگہیں نجس ہوں اور نمازی کے لباس اور کپڑے میں سرایت کا بھی امکان نہ ہو تو نماز صحیح ہے ۔
ویران شدہ اور زمین بوس مسجد کا حکم
سوال: شھری ترقیاتی منصوبے میں سڑک کے درمیان اور بیچ قرار پانے والی مسجد کا کچھ حصہ مجبوری کے تحت توڑ دیا گیا ہے ، تو کیا ٹوٹا ہوا حصہ اب بھی مسجد کا حکم رکھتا ہے ؟
جواب: اگر اس زمین پر دوبارہ مسجد کی تعمیر کا امکان نہ ہو تو مسجد کا حکم نہیں رکھتی ۔ (۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: استفتائات حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
https://www.leader.ir/fa/content/25381
Add new comment