خمس ادا نہ کرنے والے کے مال سے استفادہ

Tue, 06/14/2022 - 02:32
خمس

سوال: میرے والد خمس نہیں نکالتے تو کیا ہمارے لئے ان کے مال استفادہ جائز ہے ؟ کیا استعمال کئے ہوئے مال کا خمس ان کے بچوں کی گردن پر ہے ؟

جواب: ان کے مال سے استفادہ میں کوئی ھرج نہیں ہے اور اس کا خمس بھی اپ کی گردن پر نہیں ہے ، البتہ اگر اپ کو یقین ہو کہ وہ خمس نہیں دیتے اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے شرائط بھی فراہم ہوں تو انہیں نصیحت فرمائیں اور خمس ادا کرنے کی درخواست کریں ۔  (۱)

مختصر تشریح :

لوگوں کے تصور کے بر خلاف کہ خمس ادا کرنے سے مال کم ہوجاتا ہے خمس ، مال میں افزودگی اور کثرت کا سبب ہے جیسا کہ معصوم علیھم السلام نے فرمایا : «فَاِنَّ اِخْراجَهُ مِفْتاحُ رِزْقِکُم...» (۲)

جی ہاں ممکن ہے خمس دیتے وقت ظاھری طور سے کچھ مال کم ہوجائے مگر معنوی طور اس مال میں برکت اور کثرت ہوگی کیوں کہ امام علیہ السلام نے اسے برکت کا وسیلہ بیان فرمایا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: استفتائات حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
۲: کلینی ، اصول كافى، ج 1، ص 547، ح 25 ۔
۳: https://www.leader.ir/fa/content/25476

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34