زرعی پیداوار کا خمس

Wed, 07/20/2022 - 05:41

سوال: اگر زرعی پیدوار خمس کی تاریخ کے بعد حاصل ہو تو اس پیدوار کے خمس کے سلسلہ میں کِسان کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب: خمس کی تاریخ کے بعد حاصل ہونے والی زرعی پیداوار ائندہ سال کی درامد کا حصہ شمار ہوگی اور ائند سال خمس کی تاریخ تک خرچ سے بچے رہنے کی صورت میں اس پر خمس واجب ہوگا ۔

سوال: ہم نے اپنے رہائشی مکان کے لئے کچھ پروفائل ڈورز خریدے تھے مگر استعمال نہ ہونے کی وجہ سے دو سال بعد اسے فروخت کردیا اور ہاتھ انے والی رقم کو ایک آلمیونیم کمپنی کے اکاوںٹ میں ڈال دیا کہ تاکہ میرے لئے آلمیونیم کے دوازے تیار کرے ، کیا اس رقم پر خمس ہے ؟  

جواب: گذشتہ صورتحال میں چونکہ دروازے سے استفادہ نہیں کیا گیا ہے اس رقم پر خمس ہے ۔

سوال: اگر حرام مال ، حلال میں مل جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ اور وہ کس طرح حلال ہوگا ؟ نیز حرام مال کا علم ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں انسان کا وظیفہ اور اس کی ذمہ داری کیا ہے ؟

جواب: اگر انسان کو اپنے مال میں حرام مال کے ملنے کا یقین ہو مگر اس کی مقدار سے اگاہ نہ ہو نیز اس کے مالک کا بھی علم نہ ہو تو اس کے حلال کا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خمس ادا کردے لیکن اگر مال میں حرام مال ملنے کا شک ہو تو اس کے ذمہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

سوال: کیا اصل سرمایہ اور اس کے پرافٹ پر خمس موجود ہے ؟

جواب: اگر اصل سرمایہ اور اس کے پرافٹ کی مقدار اس قدر کم ہو کہ خمس ادا کرنے کے بعد بچی ہوئی رقم سے زندگی کا چلانا دشوار ہو یا شایان شان زندگی گزارنا دشوار ہو تو اس رقم پر خمس نہیں ہے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: استفتائات حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66