حدیث

09/26/2019 - 13:32

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
« مَاذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ وَ مَا الّذِى فَقَدَ مَنْ وَجَدَكَ؟»

بارالہا! جس نے تجھے نہیں پایا اس نے کیا پایا اور جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا نہیں پایا۔

(بحار الانوار، ج 95 ص 226 ح3)

08/15/2019 - 17:41

پيامبر اکرم (صلي الله عليه و آله و سلم)

«مَن صَدَقَت نِيَّتُهُ، كانَت أوّلُ قَطرَةٍ لَهُ كَفّارَةً لِكُلِّ ذَنبٍ»

(دعائم الاسلام، ج 1، ص 148)

جس کی نیت سچی ہو [جانور کا] پہلا قطرہ اس کے ہر گناہ کے لئے کفارہ ہوگا۔

08/15/2019 - 17:38

پيامبر اکرم (صلي الله عليه و آله و سلم)

«يُغفَرُ لِصاحِبِ الأضحِيَّةِ عِندَ أوَّلِ قَطرَةٍ تَقطُرُ مِن دَمِها »

(من لايحضره الفقيه، ج 2، ص 214)

قربانی کرنے والے کو اسی وقت معاف کر دیا جاتا ہے جب جانور کے خون کا پہلا قطرہ گرتا ہے۔

 

08/14/2019 - 18:51

امیرالمومنین علیہ السلام

«مَنْ كَثُرَ ضِحْكُهُ مَاتَ قَلْبُهُ»

جو زیادہ ہنستا ہے اس کا دل مرجاتا ہے۔

(غرر الحكم : 7947)

08/06/2019 - 17:46

امام محمد تقی (علیه السلام):

أفْضَلُ الْعِبادَةِ الاْخْلاصُ

سب سے بہترین عبادت، اخلاص ہے.

(بحار الانوار، ج 68، ص 245)

08/06/2019 - 17:23

امیرالمومنین (عليه السلام)
«لا تُحَدِّثِ النّاسَ بِكُلِّ ما سَمِعتَ بِهِ، فَكَفى بِذلِكَ كَذِبا.»
لوگوں سے جو کچھ سنتے ہو مت کہو، کیونکہ تمہارے جھوٹے ہونے کے لئے یہی کافی ہے۔

(نهج البلاغه (صبحی صالح) ص 459، مکتوبات نمبر 69)

07/17/2019 - 14:05

رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم):

علی [علیہ السلام] کی یاد، عبادت ہے۔

(میزان الحکمه، ج1، ص302)

07/04/2019 - 23:55

امام على عليه السلام:
«التَّصَبُّرُ على المَكروهِ يَعصِمُ القَلبَ»

مشکلات میں خود کو صبر کرنے پر عادی کرنا، دل کی حفاظت کا باعث ہے۔

(بحار الانوار، ج74، ص207)

06/30/2019 - 12:57

امام صادق علیه‌السلام:
«خُذْ بالاحْتياطِ في جَميعِ ما تَجِدُ إلَيهِ سبيلًا.»
ہر اس کام میں احتیاط کرو جسے تم انجام دیتے ہو۔

معصومین (علیہم السلام) کے نام پر بچوں کا نام رکھنے کے نتائج
06/09/2019 - 14:12

امام رضا علیہ السلام:
«الْبَیْتُ الَّذِی فِیهِ مُحَمَّدٌ یَصْبَحُ اَهْلُهُ بِخَیْرٍ وَ یُمْسُونَ بِخَیْر»
جس گھر میں محمد نامی شخص ہو، اس گھر کے رہنے والوں پر صبح بھی خیر میں اٹھتے ہیں اور شام بھی خیر سے گزارتے ہیں۔
(وسائل الشیعة ؛ ج 21، ص 394)

صفحات

Subscribe to حدیث
ur.btid.org
Online: 64