حدیث

حقیر سمجھنا
06/09/2019 - 13:39

رسول الله (صلی الله علیه و آله و سلم):
«لا تحقرن احداً من المسلمین؛ فان صغیرهم عندالله کبیر»
کسی بھی مسلمان کو حقیر نہ سمجھو، کیونکہ ان میں چھوٹا اللہ کے نزدیک بڑا شمار ہوتا ہے۔
(تنبیه الخواطر، ج 1، ص 31)
 

صلح نہ کرنے کا انجام
07/02/2018 - 11:15

امام صادق علیہ السلام:
«اللہ کی رحمت سے دور ہے وہ شخص جس کی طرف اس کا بھائی صلح کے لئے ہاتھ بڑھائے اور وہ صلح نہ کرے۔»
(میزان الحکمه، ج1، ص78)

بہترین لباس
07/01/2018 - 14:27

امام علی علیہ السلام:
«کوئی لباس، ادب سے زیادہ خوبصورت نہیں ہے۔»
(میزان الحکمه، ج1، ص103)

اسرار کو فاش کرنے کی مذمت
07/01/2018 - 14:22

امام علی علیہ السلام:
«جلدی سے اسرار کو فاش کرنے والے مت بنو»
(الکافی، ج2، ص225)

عقلمند
06/27/2018 - 16:08

امام صادق علیہ السلام:
«العاقِلُ لا یَستَخِفُّ بِأَحَدٍ»
عقلمند، کسی کو حقیر نہیں سمجھتا۔ٖ
تحف العقول، ص 320

 

ہمت
06/26/2018 - 11:56

امام صادق (علیه السّلام):
«ما ضَعُفَ بَدَنٌ عَمّا قَوِیَت عَلَیهِ الِّنّیَّهُ»
بدن ضعیف نہیں ہوتا جب کام کو انجام دینے کا ارادہ پختہ ہو۔
(من لا یحضره الفقیه،ج4، ص400)

مروت اور جوانمردی
06/26/2018 - 08:27

امام على (عليه السلام):

«جِماعُ المُروءَةِ أن لا تَعمَلَ في السِّرِّ ما تَستَحيي مِنهُ في العَلانِيَةِ»
«مروت کی جڑ یہ ہے کہ خفیہ طور پر ایسا کام نہ کرو جو علانیہ طور پر اسے انجام دینے سے شرم آئے۔»

(تصنیف غررالحکم و دررالکلم ص 259، ح 5509)

خودپسندی کی مذمت
06/24/2018 - 20:41

امام علی علیہ السلام:
«شَرُّ الناسِ مَن يَرى أنّهُ خَيرُهُم»
لوگوں میں سب سے بُرا شخص وہ ہے جو یہ سمجھے کہ وہ سب سے بہتر ہے۔
(غررالحکم، حدیث 5701)

نرمی سے برتاو کرنا
06/24/2018 - 18:32

امام موسی کاظم علیہ السلام:
نرمی سے برتاو کرنا، زندگی کا آدھا حصہ ہے۔
میزان الحکمۃ، ج4، ص494

کفایت شعاری
06/24/2018 - 13:52

امام علی علیہ السلام:
«اِعتَبِرْ تَقتَنِعْ»
عبرت حاصل کرو تا کہ کفایت شعار بنو
(غرر الحكم، حدیث 2252)

صفحات

Subscribe to حدیث
ur.btid.org
Online: 81