حدیث
اباصلت ہروی کہتے ہیں کہ میں شعبان کے اخری جمعہ کو امام رضا(ع) کی خدمت میں پہونچا، امام(ع) نے مجھ سے فرمایا: اے اباصلت شعبان کا زیادہ تر حصہ گذر چکا ہے اور یہ آخری جمعہ ہے لہذا گذشتہ کوتاہیوں کی تلافی کرو اور انہیں انجام دیتے رہو۔
عیون أخبار الرضا علیه السلام، ج۲، ص۵۱ ۔
رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: عِشْرُونَ خَصْلَةً تُورِثُ الْفَقْرَ... اِهانَةُ الْکِسْرَةِ مِنَ الْخُبْزِ ۔
۲۰ چیزیں انسان کی فقر و تنگدستی کا سبب ہیں ۔۔۔۔۔ (ان میں سے ایک) روٹی کے ٹکڑے کی بے احترامی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع الخبار، ص۱۲۵ ۔
رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: عِشْرُونَ خَصْلَةً تُورِثُ الْفَقْرَ... اِهانَةُ الْکِسْرَةِ مِنَ الْخُبْزِ؛ ۲۰ چیزیں انسان کی فقر و تنگدستی کا سبب ہیں ۔۔۔۔ (ان میں سے ایک) روٹی کے ٹکڑے کی بے احترامی ہے ۔ (۱)
الإمام الكاظم(ع): وَجَدْتُ عِلْمَ النّاسِ فی أرْبَعٍ: أوَّلُها أنْ تَعْرِفَ رَبَّكَ، وَالثّانِیةُ أنْ تَعْرِفَ ما صَنَعَ بِكَ، وَالثّالِثَةُ أنْ تَعْرِفَ ما أرادَ مِنْكَ، وَالرّابِعَةُ أنْ تَعْرِفَ ما یخْرِجُكَ عَنْ دینِكَ ۔ (۱)
احادیث اور تاریخ اسلام کی معتبر کتابوں میں مرقوم ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ابتداء میں جنگ خیبر کا پرچم ، ابوبکر کے حوالہ کیا اور دوسرے دن عمر ابن خطاب کے حوالہ کیا مگر وہ دونوں جنگ ہار کر لوٹ آئے تو رسول خدا نے صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: «لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَداً
امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا: ثَلاثُ خِصالٍ تَجْتَلِبُ بِهِنَّ الْمَحَبَّةَ: الإنصافُ فِی الْمُعاشَرَةِ وَ الْمُواساةُ فِی الشِّدَّةِ و الإنطِواعِ وَ الرُّجُوعُ اِلی قلبٍ سَلیمٍ ۔ (۱)
تین طریقہ سے محبت حاصل کی جاسکتی ہے اور لوگوں کو اپنا دوست اور گرویدہ بنایا جاسکتا ہے :
امام علی علیہ السلام نے فرمایا : «اَلْعَقْلُ قُرْبَةٌ، اَلْحُمْقُ غُرْبَةٌ»
عقل قربت کا سبب اور حماقت و نادانی دوری کا سبب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
آمِدی ، ابوالفَتح ، غررالحکم و دُرَرُ الکَلِم ، ص۲۲ ۔
الصِّدْقُ نَجَاحٌ.
سچ بولنے میں نجات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: امدی، ابوالفتح ، غررالحکم و دررالکلم، ص21 ۔
امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا : «حَاسِبُوا أَنْفُسَكُمْ قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا وَ وَازِنُوهَا قَبْلَ أَنْ تُوَازَنُوا» (۱)
اپنے نفس کا محاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمھارا محاسبہ کیا جائے ، اور اسے تولو اس سے پہلے کہ تولا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اپنے گھرانے کا فطرہ ادا کرو اور کسی کو فراموش نہ کرو وگرنہ مجھے ان کی موت کا خوف ہے ۔
فطرہ کی اھمیت:
بعض افراد فطرہ دینے میں کاہلی کرتے ہیں جبکہ فطرہ ان واجبات میں سے جسکی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید ہے ۔