توحید

دعائے ابوحمزہ ثمالی میں توحید کے جلوے
05/19/2021 - 08:07

یہ دعا،بلند ترین مطالب ، فصیح عبارت اور انوکھی تعابیر  کی ترجمان ہے۔ توحید ، توبہ ، تضرع؛ خدائی نعمتوں کی یاد دہانی ، مغفرت کی امید اور گناہوں کے بوجھ کا خوف اس دعا کے موضوعات میں شامل ہیں جو ہر مومن کو اس کی تلاوت کے لئے بے چین کر دیتا ہے۔

دعائے سحر میں توحید کے جلوے
05/18/2021 - 08:31

سحر کی سب سے مشہور دعا وہ دعا ہے جسے امام علی ابن موسی الرضا (ع) نے امام محمد ابن علی الباقر (ع) سے نقل کیا ہے اور «سید بن طاووس» و «شیخ طوسی»نے ماہ رمضان کی سحر کے اعمال کے ضمن میں بیان کیا ہے۔

دعائے افتتاح میں توحید کے جلوے
05/18/2021 - 08:28

اس دعا کے  راوی«محمد بن عثمان بن سعید»ہیں، جو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے خاص نائبین میں سے ہیں۔ چونکہ اتنی اہم شخصیت نے اس دعا کی تلاوت ماہ رمضان کی راتوں  میں خصوصیت کے ساتھ کی ہے اور پھر اس دعا کے عالی ترین مواد کو دیکھتے ہوئے علمائے کرام کا قوی احتمال یہ ہے کہ دعائے افتتاح امام عصر (ع) کی بارگاہ سے صادر یا دوسرے معصومین (ع) سے ان تک پہنچی  ہے۔

توحید عبادی، عبادت اور زیارت کے درمیان باریک سرحد
05/16/2021 - 08:17

پوری دنیا کے متدین لوگ چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں یا کسی دوسرے مذہب کے ماننے والے ہوں، اپنے بزرگوں اور رہنماوں کی قبروں کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے مقدس مقامات پر حاضر ہوتے ہیں ان سے تبرک حاصل کرتے ان کی روضوں کا چکر کاٹتے اور ان کا بوسہ لیتے ہیں۔ کیا یہ کام عبادت ہے؟

توحید افعالی، شرک خفی سے انتباہ
05/16/2021 - 08:02

جیسا کہ ایمان کے مراتب ہیں شرک کے بھی مختلف مرتبے ہیں۔ ہم مسلمان اگر چہ شرک عظیم جس میں مشرکین اور دیگر ادیان کے ماننے والے گرفتار ہیں سے مبرا ہیں لیکن ہم میں سے بہت ساروں کے اندر شرک کے نچلے مراتب پائے جاتے ہیں!

توحید صفاتی، خدا کی ذات اور صفات ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں
05/15/2021 - 06:25

قرآن کریم کی ایک تہائی آیتیں توحید کے بارے میں ہیں، اور تمام پیغمبر توحید کا درس دیتے رہے ہیں۔ توحید کے مقابلے میں شرک ہے، شرک کے معنی خدا کے لیے شریک قرار دینا ہیں۔ اور یہ ایسا گناہ ہے جو ناقابل بخشش ہے۔ لہذا توحید اور اس کی قسموں؛ توحید ذاتی، توحید صفاتی، توحید افعالی اور توحید عبادی، کو جانیں تاکہ شرک جلی اور شرک خفی میں اپنا دامن آلودہ کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔

توحید ذاتی
05/15/2021 - 06:15

قرآن کریم کی ایک تہائی آیتیں توحید کے بارے میں ہیں، اور تمام پیغمبر توحید کا درس دیتے رہے ہیں۔ توحید کے مقابلے میں شرک ہے، شرک کے معنی خدا کے لیے شریک قرار دینا ہیں۔ اور یہ ایسا گناہ ہے جو ناقابل بخشش ہے۔ لہذا توحید اور اس کی قسموں؛ توحید ذاتی، توحید صفاتی، توحید افعالی اور توحید عبادی، کو جانیں تاکہ شرک جلی اور شرک خفی میں اپنا دامن آلودہ کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔

توحید، انسان کی آزادی کا انمول ذریعہ
04/27/2021 - 06:04

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آگیا ہے اور ہمیں ایک بار پھر اس کے آسمانی دنوں اور نورانی راتوں میں سانسیں لینےکا موقع ملا ہےلہٰذا جتنا ہوسکے اس کے شب و روز کو قیام و صیام کے ساتھ گزاریں۔ان پربرکت اور یادگار لمحات  میں ہم   قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں معارف الٰہیہ کا مطالعہ کرینگے اور اسے سمجھیں گے۔
توحید کا مطلب خدا کو یکتا و یگانہ جانناہے اور اسے الٰہی مذاہب میں عقیدے کے بنیادی ترین رکن کے طور پرجانا جاتا ہےاور تمام انبیاء اور ان کے اوصیاء کی سب سے اہم تعلیم توحید ہی ہے۔

ایمان لانے کے بعد سکون کیوں نہیں ملا؟
05/28/2020 - 02:45

خلاصہ: جب تک مؤمن جھوٹ بولنا نہ چھوڑے چاہے وہ مذاق میں ہو یا جان بوجھ کر ہو وہ ایمان کا مزہ نہیں چکھ سکتا۔

ایمان کے مراتب
05/27/2020 - 03:34

خلاصہ: انسان کے اعمال کی وجہ سے اس کے ایمان میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے۔

صفحات

Subscribe to توحید
ur.btid.org
Online: 55