سچے شیعہ کی نشانی

Fri, 03/22/2024 - 21:51

حکم بن عتیبہ کا بیان ہے کہ ایک دن امام محمد باقر علیہ السلام کے پاس تھا اور اپ کے گھر میں کافی لوگ موجود تھے کہ ناگہاں ایک بوڑھا عصا کے سہارے چلتا ہوا ایا اور کہا : سلامٌ علیک یابن رسول الله و رحمة الله و برکاته اور خاموشی سے ایک گوشہ میں بیٹھ گیا ، امام علیه السلام نے اس کا جواب دیا : و علیک السلام و رحمة الله و برکاته اور پھر اس بوڑھے نے مجمع کی جانب رخ کر کے سب کو سلام کیا السلام علیکم لوگوں نے بھی اس کا جواب دیا اور پھراس نے امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب رخ کرکے کہا کہ یابن رسول الله ہم اپ پر قربان جائیں ، اجازت دیجئے ہم اپ کے قریب ائیں ، خدا کی قسم میں اپ سے محبت کرتا ہوں اور اپ کے شیعوں سے بھی محبت کرتا ہوں ، خدا کی قسم میری اپ سے اور اپ کے چاہنے والوں سے یہ محبت لالچ اور طمع کی بنیاد پر نہیں ہے ۔ میں اپ کے دشمنوں کو دشمن سمجھتا ہوں اور ان سے برائت کا اظھار کرتا ہوں ، خدا کی قسم ان سے میری یہ دشمنی اور برائت اس وجہ سے نہیں ہے کہ انہوں نے مجھ پر کوئی ظلم کیا ہو ، خدا کی قسم میں اپ کی حلال کردہ چیزوں کو حلال اور اپ کی حرام کردہ چیزوں کو حرام جانتا ہوں اور اپ کے حکم کا منتظر ہوں ، ہم اپ پر قربان جائیں مجھ سے کیا توقع رکھتے ہیں ؟

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا میرے اور قریب آو ! اور امام علیہ السلام نے اپنے قریب بلا کر بٹھایا پھر فرمایا : ایک مرد میرے والد علی بن حسین علیهما السلام کے پاس ایا اور اس نے بھی تمھارے مانند سوال کیا ؟ تو میرے بابا نے اس سے فرمایا : اگر دنیا سے اٹھ گئے تو رسول خدا و علی و حسن و حسین و علی بن حسین علیهم السلام کی خدمت میں پہنچو گے ، تمھارے دل کو ارام ملے گا اور تمھارے سینے کو ٹھنڈک پہنچے گی نیز تمھاری انکھیں روشن ہونگی ، روح اور ریحان کے ساتھ کرام الکاتبین تمھارا استقبال کریں گے اس حال میں کہ جان حلق تک پہنچ چکی ہے اور اگر زندہ رہ گئے تو وہ دیکھو گے جس پر سے خداوند متعال نے تمھارے لئے پردہ اٹھایا ہے ، اور میں تمھارے ساتھ بہشت کے بالاترین مقام پر ہوں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: کلینی ، اصول کافی ، ج ‏۸ ،  ص ۷۶ ۔ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَةَ قَالَ: بَیْنَا أَنَا مَعَ‏ أَبِی‏ جَعْفَرٍ علیه السلام وَ الْبَیْتُ ...غَاصٌّ بِأَهْلِهِ إِذْ أَقْبَلَ شَیْخٌ یَتَوَکَّأُ عَلَى عَنَزَةٍ لَهُ‏ حَتَّى وَقَفَ عَلَى بَابِ الْبَیْتِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ ثُمَّ سَکَتَ فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ ع وَ عَلَیْکَ السَّلَامُ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ ثُمَّ أَقْبَلَ الشَّیْخُ بِوَجْهِهِ عَلَى أَهْلِ الْبَیْتِ وَ قَالَ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ ثُمَّ سَکَتَ حَتَّى أَجَابَهُ الْقَوْمُ جَمِیعاً  ۔۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44