اخلاق وتربیت
خلاصہ: انسان کے پاس جب مال آجاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ انسان اسباب و وسائل پر بھروسہ کرنے لگے اور یہ سمجھ لے کہ جو اسباب اس کے پاس ہیں، یہ مال تو ان کی بدولت اسے ملا ہے، جبکہ خیال رہنا چاہیے کہ ان اسباب کو بھی اللہ تعالیٰ نے فراہم کیا ہے، ورنہ وہ شخص یہ مال حاصل نہ کرپاتا۔
خلاصہ: جب اللہ تعالیٰ نعمت عطا فرماتا ہے تو انسان کو چاہیے کہ اللہ کا شکر ادا کرے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچے تو اسے چاہیے کہ اللہ پر بھروسہ اور توکل کرے نہ یہ کہ مایوس اور ناامید ہوجائے۔
خلاصہ: بعض مالدار لوگ مال پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ مال ان کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، یہ سوچ سراسر غلط ہے۔
خلاصہ: اسلام نے پڑوسی کے لئے بہت زیادہ حقوق کو معین کئے ہیں جن کو اداء کرنا بہت ضروری ہے۔
خلاصہ: مسلمانوں کا عدم اتحاد کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ اسرائیل طویل عرصہ سے فلسطین پر ظالم کررہا ہے۔
خلاصہ: جب انسان مریض ہوجاتا ہے تو اسے صحت مندی پر حسرت ہوتی ہے، اگر انسان گہری نظر سے سوچے تو بیماری کے دوران، دل کی بیماری سے شفایاب ہوسکتا ہے۔
خلاصہ: بعض لوگ جب طرح طرح کی نعمتوں سے لبریز ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سے غافل ہوجاتے ہیں، جبکہ انہیں پہلے سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، کیونکہ نعمت لے کر نعمت دینے والے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔
خلاصہ: اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی نیند ہے، نیند کے بارے میں کتنے درس آموز نکات پائے جاتے ہیں، انسان جتنا بھی طاقتور ہو نیند کے سامنے اسے تسلیم ہونا پڑتا ہے، نیند سے انسان کو اپنی موت یاد کرنی چاہیے اور اس یاد کے ذریعے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔
خلاصہ: نیند اللہ کی ایسی خاموش نشانی ہے جو خاموشی سے آکر انسان پر غالب ہوجاتی ہے اور انسان خصوصاً رات کو جاگنے کے لئے جتنی کوشش بھی کرلے بالآخر نیند انسان پر غالب ہوکر رہتی ہے۔