نیند خاموشی سے انسان پر غالب

Thu, 07/11/2019 - 03:12

خلاصہ: نیند اللہ کی ایسی خاموش نشانی ہے جو خاموشی سے آکر انسان پر غالب ہوجاتی ہے اور انسان خصوصاً رات کو جاگنے کے لئے جتنی کوشش بھی کرلے بالآخر نیند انسان پر غالب ہوکر رہتی ہے۔

نیند خاموشی سے انسان پر غالب

سورہ روم کی آیت ۲۳ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ"، "اور اس کی نشانیوں میں سے تمہارا رات اور دن میں سونا ہے اور (دن میں) اس کے فضل (روزی) کا تلاش کرنا بھی بے شک اس میں (غور سے) سننے والوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں"۔
انسان جو دن میں اتنے کام اور بھاگ دوڑ میں مصروف رہتا ہے تو رات کے وقت آہستہ آہستہ اللہ سبحانہ اس کے جسم کی طاقتوں کو اس سے لے لیتا ہے، یہاں تک کہ بھاری بھرکم چیزوں کو اٹھانے والے، اونچی اونچی آوازوں سے بولنے والے اور مشرق و مغرب کے درمیان تگ و دو کرنے والے انسان کی آنکھیں، زبان، کان ہاتھ پاؤں اور جسم کے دیگر اعضا، انسان کی تابعداری کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر انسان اپنے جسم پر قابو پا کر کچھ زیادہ دیر جاگ بھی لے تو ہر حال میں رفتہ رفتہ جسم کے اعضا انسان کی فرمانبرداری اور ارادے  سے نکلتے جائیں گے۔ پھر آدمی یا اپنے ارادے سے جاکر سوجائے گا یا اپنے جسم پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہے گا، اگر اپنے ارادے سے سوگیا تو گویا اس نے جسم کو اپنے اختیار سے خداحافظی کی ہے، لیکن اگر اپنے جسم پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کرتا رہا تو انسان بغیر ارادے کے سوجائے گا، گویا جسم کو خداحافظی کیے بغیر چھوڑنا پڑے گا۔
انسان کو مختلف کاموں میں اختیار کی قوت عطا ہوئی ہے، ان میں سے ایک چیز جس پر انسان کو اختیار ہے وہ نیند ہے، مگر نیند پر قابو پانے کی بھی کوئی حد ہے، اگر اس حد سے گزر جائے تو یہی صاحب اختیار انسان، بے اختیار ہوجائے گا اور نیند اس پر غالب ہوجائے گی۔
کوئی شخص جتنا بھی متکبر ہو اور زمین پر فخر کے ساتھ اکڑ کر چلے، نیند اس کے جسم کے اعضا کو بے حال کرکے گرا دیتی ہے،لہذا اس کا تکبر جس بنیاد پر بھی ہو، چاہے اولاد اور دولت یا ظاہری خوبصورتی اور جسامت یا کرسی اور حکومت، نیند کے سامنے تکبر نہیں کرسکتا اور اگر کوشش بھی کرے تو آخرکار نیند اس پر غالب ہوجائے گی۔ فرعون جیسا متکبر بھی ہو تو نیند اس پر غالب ہوکر رہے گی۔
کوئی آدمی لوگوں میں دن بھر جتنا بھی شور و غل مچا ئے، نیند خاموشی سے آئے گی اور اسے خاموش کردے گی۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55