اسلام

حدیث غدیر پر ایک اعتراض اور اس کا جواب
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: واقعہ غدیر، عالم اسلام کا ایک اہم واقعہ ہے، اسی لئے اس کے سلسلہ میں بہت زیادہ اعتراضات کئے گئے ہیں، اس مضمون میں ان اعتراضوں میں سے ایک اعتراض کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اس کا جواب دیا گیا ہے۔

واقعہ غدیر خم سیکولر نقطہ نظر کے باطل ہونے پر ٹھوس اور واضح دلیل ہے، سید علی خامنہ ای
04/16/2017 - 11:16

سال گزشتہ تہران میں اپنی ملاقات کیلئے آنیوالے ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ "شیعہ اور سنی کو جان لینا چاہئے کہ ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین اور ہر ایسا اقدام یا اظہار خیال جو فرقہ واریت کا باعث بنتا ہے، یقینی طور پر مسلمانوں کے مشترکہ دشمن کے فائدے میں ہے۔"

نماز کو حقیر سمجھنے کے نقصانات
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) نے دیگر معصومین (علیہم السلام) کی طرح نماز کو حقیر سمجھنے سے منع کیا ہے اور اس کا نقصان بتایا ہے۔ اس مقالہ آنحضرت کی اس سلسلے میں حدیث کے پیش نظر دوسرے معصومین (علیہم السلام) سے احادیث پیش کی گئی ہیں جو نماز کو حقیر سمجھنے کے نقصانات کے بارے میں ہیں۔

صاحب فدک اور صاحب غدیر کے حق پر غاصبانہ قبضہ
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: ۱۴ ذی الحجہ وہ دن ہے جس میں مختلف سالوں میں یہ دو واقعات پیش آئے: ۱۴ ذی الحجہ کو حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالی کے حکم کے مطابق فدک بخشا اور ۱۴ ذی الحجہ کو ہی مکہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلمانوں کی کثیر تعداد کو لے کر غدیر خم کے میدان کی طرف روانہ ہوئے۔

خلافت و امامت کے چند شرائط کا تجزیہ
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: اس تحریر میں خلافت و امامت کے چند شرائط کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ ولایت، افضلیت اور کلام معصوم کی حجیت کے سلسلہ میں۔

امام اور خلیفہ کا تقرر صرف اللہ کا حق
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: امامت اور خلافت ایسا عظیم مقام ہے جس کا تقرر ذات احدیت سے مختص ہے، جیسا کہ حضرت آدم کی خلافت اور حضرت ابراہیم (علیہما السلام) کی امامت کو اللہ تعالی نے مقرر فرمایا، اسی طرح امیرالمومنین (علیہ السلام) اور آنحضرت کی اولاد میں سے ائمہ طاہرین (علیہم السلام) کی خلافت اور امامت کا منصب بھی اللہ تعالی نے ہی مقرر کیا ہے۔

فدک پر حضرت  علی(علیہ السلام)اور شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کی دلیلیں
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:فدک، شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کا مسلم حق ہے، اس مضمون میں اس کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے حضرت علی(علیہ السلام) اور شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) کی دلیلوں کو پیش کیا گیا ہے۔

اہل بیت (علیہم السلام) کی ولایت تکوینی اور ولایت تشریعی
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: ایک لحاظ سے ولایت کی دو قسمیں ہیں: ولایت تکوینی اور ولایت تشریعی۔ اہل بیت (علیہم السلام) کو اللہ تعالی نے یہ دونوں ولایتیں عطا فرمائی ہیں، وہ اللہ کی عطاکردہ ولایت کو اللہ کے اذن سے استعمال کرتے ہیں اور ولایت در حقیقت صرف اللہ ہی کی ہے، مگر وہ اپنے خاص بندوں کو ولایت عطا کرتا ہے۔

دنیا کے حکمراں کا تعین صرف معبود کا حق
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: دنیا پر حکمرانی بھی وہی کرسکتا ہے جو حکومت کے مقاصد کو منزل مقصود تک پہنچا سکے اور ایسے شخص کی شناخت سے لوگ عاجز ہیں، لہذا صرف اللہ، حکمراں کا تعین کرسکتا ہے۔

حج کی اہمیت اور فضیلت
04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:حج، اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اگر کوئی اس کا انکار کرےتو گویا وہ مسلمان نہیں ہے، اسی لئے اس مضمون میں حج کی مختصر طور پر احادیث کی روشنی میں فضیلت بیان کی گئی ہے اور حج کے واجب ہونے کے بعد جو اس کو انجام نہیں دیتا اس کے عذاب کے بارے میں احادیث کو ذکر کیا گیاہے۔

صفحات

Subscribe to اسلام
ur.btid.org
Online: 49