اسلام
خلاصہ: ماہ رمضان اور روزہ رکھنے کی اہمیت کے سلسلے میں احادیث کو مدنظر رکھنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماہ رمضان کا احترام کرنا ضروری ہے اور جن لوگوں کے لئے روزہ رکھنا منع ہے یا روزہ نہیں رکھتے، انہیں چاہیے کہ سرعام کھانے پینے سے پرہیز کریں تاکہ ماہ رمضان اور روزہ کی بے حرمتی نہ ہو، نیز سرعام کھانے پینے والوں کی روک تھام کے لئے چند طریقے پیش کئے ہیں۔
مضمون نگار: سید محمد عباس شارب۔
خلاصہ: اس مختصر مضمون میں، نماز عید فطر کے قنوت کے فقروں کی روشنی میں ہمیں جو تعلیمات حاصل ہوتی ہیں، ان کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔
خلاصہ: حضرت حمزہ (علیہ السلام) ان عظیم شخصیتوں میں سے ہیں جنہوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے جانثاری کی، آپ اظہار اسلام سے پہلے اور اظہار اسلام کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کرتے رہے، آپ نے اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ کے لئے کئی جنگوں میں حصہ لیا اور آخر کار جنگ احد میں جام شہادت نوش فرمایا۔
خلاصہ:اس مضمون میں کچھ شہدائے محراب کا مختصر تعارف کروایا گیا ہے۔
خلاصہ: محاسبہ نفس کرنا یعنی اپنے اچھے اور برے کاموں کا خود سے حساب لینا، اس عمل کی روایات میں بہت تاکید کی گئی ہے، اس مقالہ میں روایت اور علامہ جواد آقا ملکی تبریزی کی نظر سے محاسبہ نفس کے سلسلے میں کچھ مطالب پیش کیے ہیں۔ جن کے نتیجہ میں انسان ماہ رمضان کا اپنے آپ سے حساب کرتے ہوئے اپنی خوبیوں میں اضافہ اور خامیوں میں کمی لاسکتا ہے۔
خلاصۃ: حضرت عبدالعظیم حسنی عظیم شخصیت ہیں جن کا سلسلہ نسب حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) سے ملتا ہے اور آپ کے مزار کی زیارت کا ثواب حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے روضہ کی زیارت کے ثواب کے برابر ہے، آپ کا علمی اور روحانی لحاظ سے خاص مقام تھا، نیز آپ نے یقیناً دو اماموں سے ملاقات کی ہے۔
خلاصہ: حضرت امام سجاد علیہ السلام ماہ رمضان سےخداحافظی کرتے ہوئے، اس مہینہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں، ان میں سے چند فقروں کی مختصر تشریح بیان کی گئی ہے۔
خلاصہ: حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) وہ باعظمت خاتون ہیں جن کی عصمت، علم و دانائی اور فضائل و کمالات کے واضح ثبوت پائے جاتے ہیں، اہل بیت (علیہم السلام) کی زبانی آپ کے فضائل کا بیان ہونا، آپ کے بلند مقام اور عظیم کمالات کی نشاندہی کرتا ہے۔
خلاصہ: دحوالارض یعنی جس دن زمین بچھائی گئی، اس دن کی اسلام کی نظر میں بہت اہمیت ہے، اس دن سے مخصوص کچھ اعمال ہیں جن کو اس مضمون میں پیش کیا گیا ہے۔
تحریر: سید محمد عباس شارب
خلاصہ: اچھا دوستی اور اچھی دوستی کا معیار، اسلام کی نظر میں۔