خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ہمارے لئے سب سے بہترین پناہگاہ ہیں۔
آج کے اس پرآشوب دور میں ہر کسی کو کسی نہ کسی پناہگاہ کی ضرورت ہے جہاں جاکر وہ اپنے آپ کو امان اور سکون میں محسوس کرے۔
یہ خدا کا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمارے لئے ایسے پناہگاہ کا بہترین طریقے سے انتظام کیا ہے اور وہ پناہگاہ ایسی پناہگاہ ہے جو ہمیشہ آپ کو پناہ دینے والا ہے وہ پناہگاہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ذات گرامی ہے جو اس دنیا اور آخرت دونوں میں ہمارے لئے پناہگاہ ہے، لیکن اس کی شرط ہے کہ ہم امام(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو اپنا پناہگاہ مانیں۔
اگر ہم امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو اپنا پناہگاہ مانیں گے تو بڑی سے بڑی مشکل میں بھی پریشان نہیں ہونگے جس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «فالإمام...الأبُ الشفیق مَفزَعُ العِبادَ فی الدَّواهی؛ امام ایک مھربان باپ ہے جو پریشانیوں میں بندوں کے لئے ایک پناہگاہ ہے»[بحارالانوار، ج:۲۵، ص:۱۱۹]۔
امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) خود شیخ مفید(رح) سے فرماتے ہیں کہ:«إنّا غَیرُ مَهمَلین لِمُراعاتِکُم و لا ناسینَ لِذِکرکُم؛ ہم نے تمھاری سرپرستی میں کوتاہی نہیں کی ہے اور نہ ہی ہم نے تمھیں بھلایا ہے»[بحارالانوار، ج:۵۳، ص:۱۷۵]۔
*بحارالانور، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ ھ ق۔
Add new comment