زاہد ہی امام زمان(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خدمت کریگا

Wed, 03/06/2019 - 13:52

خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا انتظار کرنے والے دنیا کی ہر برائی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔

زاہد ہی امام زمان(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خدمت کریگا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     زھد کا معنی یہ نہیں ہے کہ وہ اچھا نہ کھائے اچھا نہ پہنے، بلکہ زھد کا معنی یہ ہے کہ انسان دنیا کی خاطر اللہ کو نہ بھول جائے مثال کے طور پر وہ جو کام کرے وہ خدا کے لئے ہو جو بات کرے وہ خدا کے لئے ہو جو سونچے وہ خدا کے لئے ہو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دنیا اور دنیا والوں سے اپنے تعلقات کو توڑ دے نہیں بلکہ انسان کا کامال تو یہ ہے کہ وہ اس دنیا میں رہ کر بھی خدا سے مرتبط ہوتا ہے امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا انتظار کرنے والا ایسا ہی ہوتا ہے وہ ہر لمحہ اپنے مولی کے بارے میں سونچتا ہے اور اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
     ایسا انتطار کرنے والے کے لئے امام صادق(علیہ السلام) فرمارہےہیں:«جوکوئی چاہتا ہیکہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خدمت کرنے والوں میں اپنا نام درج کروائے  اسے چاہیے کے وہ انتظار کرے اور اچھے اخلاق کو اپنائے اور اگر وہ شخص اسی انتظار کی حالت میں مرجائے تو ایسا ہے جیسے  اس نے قائم(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو درک کیاہو»۔[مهدى موعود ( ترجمه جلد 51 بحار الأنوار)]۔
*  على دوانى، مهدى موعود ( ترجمه جلد:۵۱ بحار الأنوار)۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 106