حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی قبر کو کیوں مخفی رکھا گیا

Tue, 01/21/2020 - 11:23

خلاصہ: حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی قبر کے مخفی ہونے کا ایک سبب یہ ہے کہ لوگ خلافت کو صحیح طریقہ سے سمجھ سکیں۔

حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی قبر کو کیوں مخفی رکھا گیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی قبر مبارک کے مخفی ھونے کا سبب، حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کی وصیت تھی جس میں انھوں نے اپنی قبر پوشیده رکھنے کا حکم دیا تھا۔ 
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی وفات کے بعد خلافت کو اپنے اصلی راستے سے منحرف کرنے اور خلافت کے بارے میں حق اور حقیقت کو پاؤں تلے روندے جانے پر اعتراض کے طورپر اور اس واقعہ سے اپنی نفرت کا اظھار کرنے کیلئے یہ کام انجام دیا گیا۔[ شرح نھج البلاغہ، ج:۱۶، ص:۲۸۱]
      اس لئے جب تک پورے مسلمان عمومی طورسے اس حقیقت کو جان نہ لیں اور اس پر یقین نہ کرلیں اور اس پر اعتقاد نہ رکھیں گے، حضرت زھرا(سلام اللہ علیھا) کی قبر پوشیده اور مخفی رہنے کا سبب اپنی جگہ پر برقرار رہیگا۔
* شرح نھج البلاغہ، ابن ابی الحدید۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48