ملائکہ اور وحی کے ادراک کے لئے خاص قوت کی ضرورت

Wed, 05/01/2019 - 17:44

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے ملائکہ کے اور وحی کے بارے میں گفتگو کی جارہی ہے۔

ملائکہ اور وحی کے ادراک کے لئے خاص قوت کی ضرورت

زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں:"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ، وَ مُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ"، "آپ پر سلام ہو اے نبوت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام، اور ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام"۔
ملائکہ کا وہ گروہ جو عقلی مکمل تجرّد کے حامل ہے، وہ ہر طرح کے مادّی "پَر" اور محسوس ہونے والے پَروں سے پاک و منزّہ ہیں اور اگر ان کے بارے میں پروں کی گفتگو کی جاتی ہے تو ظاہراً تمثّل مقصود ہے، کیونکہ جو فرشتہ اللہ تعالیٰ کی وحی سے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے قلب مبارک پر نازل ہوتا ہے، وہ مادّی آثار سے محفوظ ہوتا ہے، لیکن اگر زمینی فرشتہ فرض کیا جائے جو نفس اور بدن کا حامل ہو تو محسوس ہونے والے اجنحہ (پروں) کا فرض کرنا اس کے لئے ممکن ہے۔ البتہ جن پروں کا ملائکہ کے بارے میں قرآن کریم اور نہج البلاغہ میں تذکرہ ہوا ہے، اس بارے میں الگ بحث کی ضرورت ہے۔
فرشتہ کو دیکھنا، وحی کے ادراک کی حقیقت، وحی کی مختلف قسموں اور دیگر چیزوں میں احتمالی فرق کا ادراک، مادّی پانچ حواسّ کے ذریعے ممکن نہیں ہے، بلکہ کسی اور ادراکی قوت کی ضرورت ہے کہ جن کے پاس یہ قوت نہ ہو تو وہ اسے نہیں پہچان سکتے۔ اسی لیے ان امور کی حقیقت کو صرف وہی پہچان سکتے ہیں جن کے پاس یہ ادراکی قوت ہو، یعنی معصومین (علیہم السلام)۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: ادب فنای مقرّبان، آیت اللہ جوادی آملی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61