ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام کہاں ہے

Sat, 04/27/2019 - 20:17

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے اس فقرے کی تشریح کی جارہی ہے: "وَ مُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ"۔

ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام کہاں ہے؟

زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں:"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ، وَ مُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ"، "آپ پر سلام ہو اے نبوت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام، اور ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام"۔
فرشتے ائمہ طاہرین (علیہم السلام) کے پاس آتے جاتے ہیں، لیکن ان کی ملاقات کا، کامل مومنین کی ملاقات کے ساتھ فرق ہے اور خاص مقصد کے لئے ملاقات کے لئے آتے ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملائکہ کے ذمہ کائنات کی تدبیر ہے، جیسا کہ سورہ نازعات آیت ۵ میں ارشاد الٰہی ہے: "فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْراً"، "پھر قَسم ہے ہر امر کا بندوبست کرنے والوں کی"۔
ملائکہ کی مختلف قسمیں ہیں: بعض ملائکہ انسانوں کے محافظ ہیں اور ان کے اعمال کو لکھتے ہیں، بعض ملائکہ انسانوں کو خطروں سے بچاتے ہیں اور جب اللہ کی حتمی قضا آجائے تو انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض ملائکہ ہر زمانے کے امام (علیہ السلام) کے پاس جاتے ہیں تا کہ آنحضرتؑ کی نگرانی میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو جاری کریں، کیونکہ امامؑ اللہ تعالیٰ کے اذن سے کائنات کے امور میں تصرف کرسکتے ہیں۔
حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَا مِنْ مَلَكٍ يُهْبِطُهُ اللَّهُ فِي أَمْرٍ إِلَّا بَدَأَ بِالْإِمَامِ فَعَرَضَ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَ إِنَّ مُخْتَلَفَ الْمَلَائِكَةِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى إِلَى صَاحِبِ هَذَا الْأَمْرِ"، "کسی فرشتہ کو اللہ کسی کام کے لئے نہیں اتارتا مگر یہ کہ وہ پہلے امام کے پاس آتا ہے تو اپنی ذمہ داری امام کو پیش کرتا ہے اور یقیناً "ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام" اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ سے اِس امر کے صاحب کی طرف ہے"۔
۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[تفسیر قرآن ناطق، محمدی ری شہری]
[ادب فنای مقرّبان، آیت اللہ جوادی آملی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70